Land Record Computerization Systems Operational in Punjab

Land Record Computerization Systems Operational In Punjab

پنجاب کی 143 تحصیلوں میں زمینوں کا کمپیوٹرائزڈنظام سرگرم عمل

حکومت پنجاب آن لائن خدمات فراہم کرنے کے حوالے دیگر صوبوں سے ایک قدم آگے ہی ہے۔انہی آن لائن خدمات میں سے ایک اہم سروس زمینوں کا آن لائن ریکارڈ ہے۔ اس سروس سے پنجاب کے 30 اضلاع کی 143 تحصیلوں کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔20 اضلاع کی زمینوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے، باقی کا جاری ہے، مگر جتنا کام ہو چکا ہے وہ بھی عام آدمی کی پہنچ میں ہے۔

حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں 92 خدماتی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن کو انٹرنیٹ سے مربوط کیا گیا ہے۔ان خدماتی مراکز سے کوئی بھی شخص صرف 30 منٹ میں زمینوں کا ریکارڈ حاصل کر سکتا ہے۔حکومت پنجاب نے 3 اضلاع کی گوگل میپنگ بھی مکمل کر لی ہے۔ ان تمام خدمات کا عام عوام کو توفائدہ ہو گا ہی مگر حکومت کو بھی ٹیکس کی وصولی میں آسانی ہو گی۔

(جاری ہے)


حکومت پنجاب نے اس حوالے سے جو نظام بنایا ہے اسے لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LAND RECORD MANAGEMENT INFORMATION SYSTEM) کا نام دیا ہے۔

اس کی ویب سائٹ پر کوئی بھی شخص بہت آسانی سے پنجاب میں کسی بھی جگہ کی زمین کا ریکارڈ دیکھ سکتا ہے۔ آسان نیوی گیشن سسٹم کی بدولت پہلے ضلع، پھر تحصیل اور پھرمحال(موضع) کا انتخاب کرنے کے بعد اس موضع کی زمینوں کو بذریعہ نام یا کھیوٹ نمبر دیکھا جا سکتا ہے۔
ویب سائٹ پر دی گئی معلومات محض عوام الناس کی اطلاع کے لیے فراہم کی جاتی ہیں، جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ۔
ویب سائٹ پر موجود معلومات کی تجدید عموماً دو ہفتے کے وقفے کے بعد کی جاتی ہے۔ اس لیے یہ ممکن ہے کہ ویب سائٹ پر دکھائی دینے والی معلومات میں تبدیلی آچکی ہو۔تاہم حکومت پنجاب کے قائم خدماتی مراکز سے حاصل کی گئی تصدیق شدہ کاپی قانونی کاروائی کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ویب سائٹ دیکھنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-07

More Technology Articles