Lanuch of Galaxy S7 and S7 edge in Pakistan

Lanuch Of Galaxy S7 And S7 Edge In Pakistan

سام سنگ گلیکسیS7اور S7ایج کی تعارفی تقریب کا آئی میکس لاہور میں انعقاد

سام سنگ کے دو نئے اسمارٹ فونز سیٹ گلیکسیS7اور S7ایج کی تعارفی تقریب گزشتہ روز سام سنگ آئی میکس لاہور میں منعقد ہوئی۔ سام سنگ آئی میکس کے چپے چپے کو نیو ایج ٹیکنالوجی ایکسپیئرنس میں بدل دیا گیا ہے جہاں اب صارفین طاقتور ترین اسمارٹ فونز سے استفادہ کرسکیں گے۔
سام سنگ نے حال ہی میں گلیکسیS7اور S7ایج کی پری بکنگ کا اختتام کیا ہے جہاں پری بکنگ کے اعلان کے پہلے ہی روز70فیصد اسمارٹ فونز کی بکنگ ریکارڈ کی گئی۔

گلیکسیS7اور S7ایج کے جدید کیمرے کم روشنی میں بھی زیادہ صاف اور بہتر تصویر لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ،اس کا فون کے دونوں اطراف موجود F1.7لینس اور وسیع پکسل زیادہ روشن اور بہتر تصویر لینے کی لئے انتہائی موزوں ہیں ،یہ دنیا میں کسی بھی اسمارٹ فون میں ڈیول پکسل سینسر کی خصوصیت کا حامل اسمارٹ فون بھی ہے جبکہ اس کے کیمرے میں موشن پینو راما،ہائپرلیپس وڈیو موڈ،سیلفی فلیش اور اسپاٹ لائٹ فیچرز بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)


اس موقع پر سام سنگ پاکستان و افغانستان کے صدر J. H. Lee کا کہنا تھا کہ یہ سام سنگ کیلئے انتہائی مسرت کا موقع ہر کیونکہ ہماریS7سیریز پہلے ہی عوام کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے ہماری اس سیریز کی بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے ،ہم نے پری بکنگ کرنے والے اپنے صارفین کو مفت سام سنگ گیئر وی آر بھی فراہم کئے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمیں اپنے صارفین کا بے حد خیال ہے اور ہم آئندہ بھی اپنے صارفین کو اس طرح کی پیشکش سے متاثر کرتے رہیں گے۔
یہ دونوں ڈیوائسز دیرپا اور تیز چارجنگ کی حامل 3300mAh/3600mAh بیٹری سے لیس ہیں اور مکمل طور پر واٹر پروف ہیں ،حتیٰ کہ انہیں بارش اور سوئمنگ پول میں بھی30منٹ تک یا پھرڈیڑھ میٹر کی گہرائی تک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے Knox فیچرز اس میں موجود ڈیٹا کو مکمل طور پر محفوظ بناتے ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج کی پاکستان میں لانچنگ

تاریخ اشاعت: 2016-03-19

More Technology Articles