Latest update to Google Allo prepares it for web client

Latest Update To Google Allo Prepares It For Web Client

گوگل اَلو ویب کلائنٹ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس

گوگل کی نئی ایپلی کیشن گوگل اَلو کے صارفین جلد ہی اسے ڈیسک ٹاپ پر بھی استعمال کر سکیں گے۔
جولائی کے شروع میں ایک گوگل ایگزیکٹو نے نے ٹوئٹر پر تصدیق کی تھی کہ ویب کلائنٹ چند ہفتوں تک منظر عام پر آ جائے گا۔
اس وقت سے اب تک تین ہفتے گزر گئے ہیں۔ اب 9to5Google نے ایپلی کیشن کے تازہ ترین ورژن 15 کی ”چیر پھاڑ“ کر کے ایپ کا اچھی طرح جائزہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس جائزے سے پتا چلا ہے گوگل نے ویب کلائنٹ کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ نائن ٹو فائیو گوگل کو یہ معلومات ڈی کمپائل ”اے پی کے“ کے کوڈ سے ملیں ہیں۔
نئے آئیکون کے علاوہ، کوڈ کے جائزے سے اَلو فار ویب پیئرنگ سکرین کا بھی پتا چلا ہے۔ Scan QR Code پر ٹیپ کر کے کیمرہ سے کوڈ سکین کرنے کے بعد صارفین ویب کلائنٹ استعمال کر سکتےہیں۔ یہ بالکل ویسا ہی سسٹم ہے جیسے وٹس ایپ صآرفین کمپیوٹر یا ویب انٹرفیس استعمال کرنے کے لیے استعمال میں لاتے ہیں۔
کوڈ کےجائزے سے مزید کئی نئے فیچرز کا بھی پتا چلا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-01

More Technology Articles