Latest version of Dropbox for iOS comes with 5 new features

Latest Version Of Dropbox For IOS Comes With 5 New Features

ڈراپ باکس نے آئی او ایس صارفین کےلیے 5 نئے فیچر متعارف کرا دئیے

ڈراپ باکس ٹیم نے آئی او ایس صارفین کےلیے 5 نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔اب ڈراپ باکس کےآئی او ایس صارفین کسی بھی پی ڈی ایف فائل کو ایپلی کیشن میں سائن کر سکتے ہیں۔ڈراپ باکس کے آئی او ایس صارفین اب فائلوں کو آئی میسج میں رہتے ہوئے بھی بھی شیئر کر سکتےہیں ۔اس سے پہلے صارفین کو فائل شیئرنگ کے لیے ڈراپ باکس اور آئی میسج کے درمیان سوئچ کرنا پڑتا تھا۔


نئی اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین اپنے آئی فون یا آئی پیڈ کو ان لاک کیے بغیر بھی نئی فائلیں بنا سکتے ہیں یا پہلے سے موجود فائلیں دیکھ سکتے ہیں۔ آئی او ایس 10 پر اپ ڈیٹ کے بعد ایک نئے وائجٹ کو لاک سکرین میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد صارفین ڈراپ باکس کی فائلوں کو سکین کرسکتےہیں، نئی فائلیں اپ لوڈ کر سکتے ہیں، پہلے سے موجود فائلیں دیکھنے کے ساتھ ساتھ نئی فائلیں بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ڈراپ باکس کے نئے ورژن میں صارفین کو فائلوں میں کسی کی جانب سے کی جانے والی تبدیلی کے بعد نوٹیفیکیشن بھی ملتےہیں۔
ڈراپ باکس آئی او ایس میں ایک نیا فیچر پکچر ان پکچر کا بھی ہے۔ اس فیچر سے صارفین کسی دوسری ایپ پر کام کرتے ہوئے ڈراپ باکس میں موجود ویڈیو کو بھی ساتھ ہی دیکھ سکتے ہیں۔
ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں تک وہ ایپلی کیشن میں سپلٹ سکرین کی سپورٹ بھی متعارف کرائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-11

More Technology Articles