Launch of oppo a71 in Pakistan

Launch Of Oppo A71 In Pakistan

اوپو نے پاکستان میں19,899 روپے مالیت کا A71 اسمارٹ فون لانچ کر دیا۔ ویڈیو ریویو

اوپو پاکستان میں تقریبا 3 سالوں سے موجود ہے۔ ابتدا میں اوپو نے کافی محدود رہ کر کام کیا  اور کسی حد تک ناکام بھی رہا لیکن مارکیٹنگ کی مضبوط حکمتِ عملی اور ہر قسم کی قیمت کی رینج والے محتلف نوع کے فونز نے اِسے مارکیٹ میں قدم جمانے میں مدد دی۔
روایتی طور پر، اوپو نے رقم کے لحاظ سے بہترین ڈیوائسز فراہم کیں لیکن A71 کی آمد کے بعد، ہم نہیں کہہ سکتے کہ اوپو اب بھی اسی حکمت عملی پر  قائم ہے یا نہیں۔


19,899/- روپے کی مالیت کے ساتھ ،اوپو اے 71  کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا ہوگا۔کیا یہ مطلوبہ قیمت میں موزوں ہے؟ یہ سب جاننے کیلئے یہ ریویو دیکھیں۔

ڈسپلے
اوپوA71 کا ڈسپلے 5.2 انچ 720x1280ہے۔ جبکہ اوسط رینج والے بیشتراسمارٹ فونز حتی کہ اتنی ہی مالیت والے بھی 1080p ڈسپلے کے حامل ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اوپوA71 میں 720pڈسپلے کا فیصلہ کوئی عقلمندانہ فیصلہ نہیں لیکن ڈسپلے کو بغور دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بہت بہتر طور پر کام کر رہا ہے۔

لوریزولوشن  اسکرین کے باوجود ٹیکسٹ اور امیجز کلیئر ہیں ۔آئی پی ایس پینل کی وجہ سے اس کے مختلف زاویے بہت اچھے دِکھتے ہیں۔

کارکردگی
اِس کی اسپیسیفیکیشنز ایک اوسط رینج کے ڈیوائس کے حوالے سے اچھے معیار کی حامل ہیں۔A71ایک6750 آکٹا - کور پروسیسر کے ساتھ ساتھ 3GBکے RAM کا حامل ہے۔اگرچہ یہ کسی ہائی اینڈ ڈیوائس کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن اِس کی اپنی کارکردگی بذاتِ خود بہت اچھی ہے۔


اِس کا پروسیسر ہر چیز کو بغیرکسی دشواری کے ہموارطریقے سے کسی چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اِس کا 3 GB ریم اِسے بیک وقت ملٹی ٹاسکنگ کے قابل بناتا ہے اور آپ آسانی سے بار بار ریفریش کیے بغیر مختلف ایپس استعمال کر سکتے ہیں۔

کیمرا
اوپو نے انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے لئے ایسے مقام کا چنائو کیا ہے کہ کہا جا سکتا ہے ہے کہ یہ ’’کیمرا اوّلین ترجیح‘‘ برانڈ ہے۔
اوپو کے اشتہارات سے بھی لگتا ہے کہ اوپو کا زور اچھی سیلفیز اور دیگر تصاویر لینے پر ہوتا ہے۔ اِس وجہ  A71 کیمرے کے معاملے میں پیچھے نہیں رہ سکتا تھا،کم از کم بیک پر۔

A71 میں 13 میگا پکسل 1080p کا پرائمری کیمرا ہے جو فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس اور سنگل LED فلیش کا حامل ہے جس کا رزلٹ ایسا ہی ہے جیسا آپ توقع کرسکتے ہیں۔ دن کی روشنی میں لیے جانے والے شاٹس متاثر کن اور روشن ہوتے ہیں۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تصاویر میں بعض ایریاز بہت زیادہ نمایاں ہوجاتی ہیں لیکن انہیں یا تو تصویر لینے سے پہلے ویوفائنڈر سے یا بعد میں ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

اِس کا 5MP فرنٹ کیمرا بغیر کسی LED فلیش کے ہے ۔اِس کیمرے کے نتائج بہت متاثر کن نہیں۔اِسے تیز روشنی میں استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن جیسے ہی آپ نسبتا کم روشنی کی طرف جاتے ہیں تو اِس کے نتائج ویسے نہیں رہتے۔



اِس کی3,000 mAh کی بیٹری اچھا اسٹینڈ بائے اور یوزنگ ٹائم فراہم کرتی ہے ۔ہمارے بنچ مارک ٹیسٹٹنگ میں، اوپو A71 نے 10گھنٹے 30 منٹ کا اسکرین ٹائم دیا۔ روزمرّہ کا استعمال اِس سے محتلف ہو سکتا ہے اور یہ زیادہ بہتر اسٹینڈ بائے ٹائم دے سکتا ہے۔لیکن میری طرح سے کثرت سے استعمال کرنے والے یوزر کو بیٹری کیلئے ذرا اہتمام کرنا پڑ سکتا ہے۔
اپ ڈیٹ: پاکستان میں اوپو اے 71 کی مالیت 19,899 روپے ہے۔

 

تاریخ اشاعت: 2017-09-06

More Technology Articles