Lenovo announces new Tab 4 tablet series

Lenovo Announces New Tab 4 Tablet Series

لینوو نے ٹیب 4 سیریز کے نئے ٹیبلٹ متعارف کرا دئیے

لینوو نے ٹیب 4 ٹیبلٹ سیریز کے نئے ٹیبلٹ متعارف کرائے ہیں۔ ان نئے ٹیبلٹس میں Lenovo Tab 4 8، Lenovo Tab 4 8 Plus، Lenovo Tab 4 10 اور Lenovo Tab 4 10 Plus شامل ہیں۔ یہ نئے ٹیبلٹ دو مختلف سائز (8 انچ اور 10 انچ) میں متعارف کرائے گئے ہیں۔
8 انچ / 10 انچ سٹینڈرڈ ٹیبلٹس میں کوالکوم کا MSM8917 (سنیپ ڈریگن 425 چپ سیٹ) ہے ان کے ڈسپلے کی ریزولوشن 1,200x800 پکسل ہے۔ ان ٹیبلٹس میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی یا 32 جی بی سٹوریج ہے۔

ان ٹیبلٹ کا فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل اور رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔
ٹیبلٹس کے پلس ورژن میں سنیپ ڈریگن 625 ایس او سی کے ساتھ 1,920x1,200 پکسل آئی پی ڈسپلے، 3 جی بی / 4 جی بی ریم ،16 جی بی / 64 جی بی سٹوریج، 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 8 میگا پکسل رئیر کیمرہ ہے۔ پلس ورژنز میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور فنگرپرنٹ سنسر بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان کا اہم فیچر ڈوئل گلاس ڈیزائن بھی ہے۔


سٹینڈرڈ اور پلس دونوں ورژنز میں ڈولبی آٹموس کے ساتھ سٹیریو سپیکرز ہیں۔ ان ٹیبلٹس پر اینڈروئیڈ نوگٹ انسٹال ہے جبکہ یہ وائی وائی + ایل ٹی ای اور صرف وائی فائی ماڈلز مین بھی دستیاب ہونگے ۔
8 انچ اور 10 انچ ریگولر ٹیب 4 ٹیبلٹس کی قیمت 109 اور 149 ڈالر ہے جبکہ ان کے پلس ورژن کی قیمت 199 اور249 ڈالر ہے۔ دونوں کو اسی سال مئی میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔

لینوو نے دو علیحدہ کٹس بھی پیش کی ہیں، جن سے ان ٹیبلٹ کو بچوں کے کام کرنے یا آفس میں کام کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ بچوں کی کٹ میں پروٹیکٹیو بمپر، 3M سکریچ پروٹیکشن سٹیکرز اور بلیو لائٹ فلٹر شامل ہیں۔ بچوں کے لیے ٹیبلٹ خریدنے والوں کو کڈ اکاؤنٹ بھی دیا جاتا ہے ، جس سے بچوں کے لیے محفوظ مواد یا کڈز سیف براؤزر تک رسائی حاصل کی جا سکے گی ۔
پروڈکٹیویٹی پیک سے صارفین بلوٹوتھ کی بورڈ اور ٹریک پیڈ سے ٹیبلٹ کو 2 ان 1 میں بدل سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-28

More Technology Articles