Lenovo Makes Interbrand Best Global Brands Report

Lenovo Makes Interbrand Best Global Brands Report

ٹیکنالوجی لینوو نے دوسرے سال بھی انٹربرانڈ کا بہترین عالمی برانڈ ایوارڈ حاصل کرلیا

ٹیکنالوجی کمپنی لینوو (Lenovo) نے دوسرے سال بھی عالمی ادارے انٹر برانڈ کے بہترین گلوبل برانڈ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اس ایوارڈ کے ملنے سے کمپنی کی سرمایہ کاری اور عزم کی عکاسی ہوتی ہے جس میں اس نے پروڈکٹ کی جدت اور برانڈ کو بتدریج کو مسلسل آگے بڑھانے پر توجہ دی ہے۔ یہ اہم فہرست ہر سال انٹربرانڈ کی جانب سے شائع کی جاتی ہے جس میں دنیا کے سب سے مستحکم اور سب سے زیادہ قابل شناخت عالمی برانڈز شامل ہوتے ہیں۔


گزشتہ سال لینوو کے برانڈ کی تشکیل اور ترقی میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔ اس لئے اس کی جانب سے موٹرولا موبیلیٹی اور آئی بی ایم کے سسٹم ایکس سرور اور اسٹوریج بزنس کو حاصل کرنے کے لئے حالیہ سرمایہ کاری سے کمپنی کے پروڈکٹ پورٹ فولیو اور صارف تک ہمہ گیر رسائی نمایاں طور پر پھیل گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی دنیا بھر کی پی سی مارکیٹ میں بدستور دوسرے نمبر پر برا جمان ہے جبکہ اینڈرائڈ ٹیبلٹ اسپیس میں بھی دوسرے نمبر پر ہے اور اب یہ ڈیٹا سینٹر مارکیٹ میں اولین پوزیشن حاصل کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔

یہ اسمارٹ فونز کے بہترین برانڈ موٹو کے موبائل اسپیس میں انتہائی تیزی سے آگے بڑھتا ہوا لیڈر بننے والا ہے۔ اس مارکیٹ میں ترقی اور مختلف اقسام کی پروڈکٹ سیکٹرز میں قیادت کو ازسرنو متعارف کرایا گیا ہے جس میں پروڈکٹ برانڈ جیسے تھنک پیڈ (ThinkPad)، یوگا (Yoga) اور موٹوٹو (Mototo) کے ذریعے ان کی شکل ہی بدل دی ہے جس سے کمپنی کے برانڈ کے اعتبار سے وسیع نکتہ نظر اور اس سوچ کی عکاسی ہوتی ہے کہ تبدیلی بہتر ہے۔

انٹر برانڈ نے اپنی 17 ویں سال کی بیسٹ گلوبل برانڈز رپورٹ میں دنیا کے 100 بہترین بین الاقوامی برانڈز کی نشاندہی اور درجہ بندی کی ہے جس کے لئے ایک منفرد طریقہ استعمال کیا گیا ۔ اس طریقے میں ادارے کے فائدے اور برانڈ کے حصول کے مختلف راستوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس میں صف اول کے باصلاحیت صارفین کی توقعات پر پورا اترنے اور معاشی ترقی کی اہمیت لانا شامل ہے ۔
یہ درجہ بندی ان خصوصیات سے منسوب ہیں جو برانڈ کی مجموعی اہمیت بشمول مالی کارکردگی، صارفین کے انتخاب میں برانڈ کا کردار اور برانڈ کے استحکام سے کمپنی کے لئے بہترین قیمت یا محفوظ آمدن لانا ہوتا ہے
لینوو کے چیف مارکیٹنگ آفیسر ڈیوڈ رومن نے بتایا، 'گزشتہ سال کے دوران لینوو نے تبدیلی کا سامنا کیا ہے اور اس کے ساتھ اس نے دنیا کے سب سے بااثر اور قابل شناخت برانڈ کی پوزیشن بھی برقرار رکھی ہے۔
پروڈکٹ میں جدت لانے کا ہمارا طریقہ جاری ہے جس سے صارفین کے ساتھ ہماری ساکھ بڑھتی ہے جنہیں اعتماد ہے کہ لینوو برانڈ 'تبدیلی بہتر ہے 'سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم کو ایک بار پھر انٹربرانڈ کی بیسٹ گلوبل برانڈز رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے، یہ ایک شاندار اعزاز ہے جس سے دنیا بھر میں لینوو برانڈ کے اثر و رسوخ کی تصدیق ہوتی ہے۔
'
انٹر برانڈ کے گلوبل سی ای او جیز فریمپٹن نے کہا، 'لینوو انتہائی مسابقت والی عالمی مارکیٹ میں کامیابی سے اپنے برانڈز اور مصنوعات کو ممتاز کرانے میں مسلسل کامیابی سے توجہ دے رہا ہے۔ جب متحرک اور جدید برانڈ اور کاروبار بڑھانے کا معاملہ آتا ہے تو لینوو حقیقی طور پر اپنے برانڈ کی سوچ 'کبھی مت رکو' کے ساتھ برقرار رہتا ہے ۔ میں لینوو کو دوسری بار انٹربرانڈ کے بہترین گلوبل برانڈز کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔'

تاریخ اشاعت: 2016-10-06

More Technology Articles