LG 5K 4K Displays Designed for the Mac User

LG 5K 4K Displays Designed For The Mac User

ایل جی الیکٹرانکس نے 4K اور 5K مانیٹرز ڈسپلے ماڈلز متعارف کرادیئے

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جدید ترین میک بک اورمیک بک پرو ماڈلز کے لئے 4Kاور 5Kڈسپلے ماڈلز کی کامیابی کے ساتھ نمائش کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں ایل جی کی جانب سے میک بک پرو کی 27 انچ اسکرین پر5Kڈسپلے جبکہ 21.5 انچ اسکرین پر 4Kڈسپلے رکھا گیا ہے جو گھر اور دفتر میں ہمیشہ اعلیٰ معیار کے ریزولوشن اور پھیلے ہوئے کام کے لئے بہترین ہے۔

ایل جی کی جانب سے میک بک پرو کو تھنڈر بولڈ 3 کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جو میک او ایس 10.12 سے چلتا ہے۔

اس کے حیران کن 27 انچ کے الٹرا فائن ڈسپلے کی بدولت ویڈیو اور فوٹوگرافی سے منسلک پروفیشنل حضرات بہت سے تخلیقی کام کرسکتے ہیں۔ اس کی انتہائی زیادہ ریزولوشن 5120 2880x اور 218 پکسلز فی انچ (پی پی آئی)، کلر ری پروڈکشن کی استعداد کے باعث یہ 99 فیصد P3کلر اسپیس کا احاطہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی زاویئے سے اسے دیکھنے کے لئے یہ رنگوں کی دوسری جگہ منتقلی اور رنگوں کی کمی کو کم سے کم کرتا ہے جس کی بدولت کسی بھی زاویئے سے اصلی مواد کو با آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔



تھنڈربولٹ 3 کے ساتھ ایل جی کا الٹرافائن 5Kڈسپلے 5Kویڈیو کی وصولی و منتقلی اور آڈیو و ڈیٹا کی استعداد کا حامل ہے۔ یہ سب کام تھنڈر بولٹ 3 کی ایک ہی کیبل سے پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں۔ الٹرافائن 5Kڈسپلے کی خصوصیات میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹس کے لئے اضافی کنکٹویٹی اور اس سے مطابقت رکھنے والی بہترین ایسوسریز شامل ہیں۔ روانی سے کام کرنے والے میک او ایس کے امتزاج سے روشنی اور آواز بلٹ ان کنٹرول ہوتی ہے اور اس کے لئے ڈسپلے پر عملی بٹن کی ضرورت نہیں ہوتی۔


اس کا فرنٹ کا کیمرا اور مائیکروفون فیس ٹائم کے ساتھ کام کرتا ہے اور ایل جی کے بہترین بیس فیچرز سے منسلک جامع اسپیکرز ملٹی میڈیا کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں جبکہ بلند اور باسہولت اسٹینڈ کے ذریعے زیادہ مستفید ہوسکتے ہیں۔

ایل جی کی 21.5 انچ کی الٹرافائن 4Kمانیٹر 219 پی پی آئی کثافت کے ساتھ 4Kریزولوشن کے ذریعے بہترین معیار کی تصویر فراہم کرتا ہے۔
الٹرافائن 4Kمیک بک کا بہترین ساتھی ہے جبکہ یہ نئی میک بک پرو میں بھی شامل ہے۔ 21.5 انچ اسکرین پی 3 اسپیکٹرم کا 99 فیصد احاطہ کیا جاتا ہے جس سے برائٹ نس کی سطح میں بہترین اضافہ ہوجاتا ہے اور آئی پی ایس پینل کی بدولت یکساں طور پر رنگ ظاہر ہوتے ہیں۔ ویڈیو اور ڈیٹا کے لئے یو ایس بی ٹائپ سی کنکٹویٹی کی بدولت ایک سنگل کیبل کے ذریعے میک او ایس انٹیگریشن ڈسپلے کنٹرول ہوتا ہے۔
ایل جی کا الٹرافائن 4Kڈسپلے تین منفرد سہولیات فراہم کرتا ہے جن میں یو ایس بی ٹائپ سی کی سلاٹس، اعلیٰ معیار کے بھرپور باس اسپیکر اور باسہولت اسٹینڈ شامل ہے۔

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پریذیڈنٹ برائن کیون نے بتایا، 'ہم اعلیٰ معیار کے دو عدد جدید ڈسپلے کی نمائش پر پرجوش ہیں جن سے نہ صرف ہمارے صارفین کی ضروریات پوری ہوتی ہیں بلکہ ہمارے میک صارفین کی بہترین طلب بھی پوری ہوتی ہے۔
الٹرافائن ڈسپلے نہ صرف حیران کن تصویری معیار فراہم کرتا ہے بلکہ اس سے کنکٹویٹی کے نئے دور میں رہنمائی ہوتی ہے، تخلیقی صارفین کو اپنے گھروں، اسٹوڈیوز یا دفاتر میں بہترین معیار کے حصول میں مدد ملتی ہے۔ '

ایل جی کا 21.5 انچ الٹرافائن 4Kڈسپلے نومبر کے اوائل میں دستیاب ہوگا جبکہ ایل جی کے 27انچ الٹرافائن 5Kماڈل امریکہ میں دسمبر کے اوائل میں دستیاب ہوگا۔ ایل جی الٹرافائن ڈسپلے سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے ایپل کی ویب سائٹ پر کلک کریں اور 21.5 انچ 4Kمانیٹر کے پری آرڈر کی معلومات حاصل کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-04

More Technology Articles