LG and ZTE will skip MWC because of the Coronavirus outbreak

LG And ZTE Will Skip MWC Because Of The Coronavirus Outbreak

کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایل جی اور زیڈ ٹی ای نے موبائل ورلڈ کانگرس میں شرکت منسوخ کر دی

کورونا  وائرس کے اثرات موبائل  کی صنعت کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔اس وبا کے باعث عائد کی  گئی سفری پابندیوں اور ویزہ کی مشکلات کے باعث زیڈ ٹی ای اور ایل جی نے موبائل  فون کی دنیا کے سب سے بڑے میلے موبائل ورلڈ کانگرس میں شرکت منسوخ کر دی ہے۔ موبائل ورلڈ کانگرس اس ماہ کے اختتام پر سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہوگا۔
زیڈ ٹی ای کے ترجمان نے تصدیق کی  ہے کہ انہوں نے ایم سی ڈبلیو کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ  اس کی وجہ کورونا کے اثرات سے بچاؤ  کے ساتھ ساتھ سفری اور ویزہ کی مشکلات ہیں۔
دوسری طرف ایل جی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں وضاحت کی ہے کہ  کمپنی نے اپنے  ملازمین کی صحت کی وجہ سے ایم سی ڈبلیو 2020  میں شریک نہیں ہورہا۔کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ ایل جی کے سینکڑوں ملازمین کو خطرے میں ڈالنے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ایل جی کا کہنا ہے کہ وہ ایم سی ڈبلیو کے بعد ایک الگ تقریب میں اس  سال کی ڈیوائسز متعارف کرائے گا۔
ایل جی اور زیڈ ٹی ای کے ایم سی ڈبلیو میں شرکت  سے انکار کے اعلان سے پہلے   جی ایس ایم ایسوسی ایشن، جو موبائل ورلڈ کانگرس کا انعقاد کرتی ہے ، نے  اپنے بیان میں بتایا تھا کہ  کورونا وائرس سے  ایم سی ڈبلیو متاثر نہیں ہوگا۔جی ایس ایم ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئی طرح کے اقدامات کیے ہیں، اس کے باوجود ایل جی اور زیڈ ٹی ای نے اس میں اپنی شرکت منسوخ کر دی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-06

More Technology Articles