LG Net Teen Sim Wala Phone Mutaraf Karwa Dia

LG Net Teen Sim Wala Phone Mutaraf Karwa Dia

ایل جی نے تین سم والا فون متعارف کروا دیا

ایل جی مارکیٹ میں آپٹیمس ایل 1 II ٹرائی(Optimus L1 II Tri) کے نام سے تین سِم والا سمارٹ فون متعارف کروا رہا ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ 3 انچ QVGA (240 x 320) ، 1 GHz پروسیسر اور 512 ریم پر مشتمل ہے۔قابلِ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں موجود تینوں سِم ایک ہی وقت میں 3G کو سپورٹ کریں گی۔

ایل جی آپٹیمس ایل 1 II ٹرائی میں سِم تبدیل کرنے کے لیے سامنے ایک بٹن ہے اس کے علاوہ اس میں پیچھے کے سائیڈ پر 2 میگا پکسل کیمرہ ہے۔

اس میں 1,540 mAh بیٹری اور اینڈرائیڈ 4.1 جیل بین ہے۔اس کے علاوہ اس میں 4 جی بی بڑھنے والی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔اس میں ٹائم مشین کی سہولت کے ساتھ ریڈیو ریکارڈنگ بھی ہے۔

(جاری ہے)

ایل جی کا تین سم والا فون

ایل جی آپٹیمس ایل 1 II ٹرائی کالے، سفید اور پنک رنگ کے ساتھ سامنے آرہا ہے اور اس کی قیمت 127$ یعنی 13000روپے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-06

More Technology Articles