LG teases 2018 TV range with built-in Google Assistant

LG Teases 2018 TV Range With Built-in Google Assistant

ایل جی نے بلٹ ان گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ 2018 کی ٹی وی رینج متعارف کرا دی

ایل جی نے اپنی او ایل ای ڈی اور سپر یو ایچ ڈی ٹی وی کی 2018 کی لائن اپ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں بلٹ ان گوگل اسسٹنٹ بھی ہے۔ گوگل اسسٹنٹ کی حامل پراڈکٹس مخصوص ممالک میں فروخت کی جائیں گی۔اس کے بعد صارفین ٹی وی ریموٹ کو وائس کمانڈ دے کر اپنے گھر کی سمارٹ ڈیوائسز کنٹرول کر سکیں گے۔
ایل جی نے ان ٹی وی سیٹ میں ThinQ AI ورچوئل اسسٹنٹ بھی شامل کیا ہوا ہے، جو گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ بھی کام کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے صارفین اپنے گھر میں موجود تمام ThinQ کی حامل ڈیوائسز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔صارفین آواز کے ذریعے ہی ٹی وی کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ان ڈیوائسز میں تصاویر کی بہتر کوالٹی کے لیے ایل جی کا اپنا (الفا) 9 انٹیلی جنٹ پروسیسر بھی ہے۔
2018 او ایل ای ڈی اور سپر یو ایچ ڈی ٹی وی رینج کو کنزیومر الیکٹرونکس شو 2018 میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ ان کی فروخت کا آغاز اس سال کے آخر میں ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-03

More Technology Articles