LG to release G6 one month before Galaxy S8

LG To Release G6 One Month Before Galaxy S8

ایل جی G6 کو سام سنگ گلیکسی ایس 8 سے ایک ماہ پہلے جاری کرے گا

سام سنگ اور ایل جی دونوں ہی فروری میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں اپنے فلیگ شپ لانچ کریں گے۔ سام سنگ ایم سی ڈبلیو میں سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایل جی G6 متعارف کرائے گا لیکن اطلاعات کے مطابق ایل جی اپنی کورین حریف کمپنی سام سنگ پر سبقت لے جانے کے لیے جی 6 کو سام سنگ ایس 8 سے ایک ماہ پہلے ہی فروخت کے لیے پیش کر دے گی۔

(جاری ہے)

ایل جی جی 6 کو فروری کے آخر میں ہونے والی ایم سی ڈبلیو کے دو ہفتوں بعد یعنی 10 مارچ کو فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

جی 6 کی ریلیز کی یہ تاریخ صرف کورین مارکیٹ کے لیے ہے۔ ایل جی کا مقصد کوریا میں سمسٹر کے شروع میں سکول جانے والوں کے لیے جی 6 کو پیش کرنا ہے۔ ایل جی کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح سام سنگ گلیکسی ایس 8 میں ہونے والی تاخیر سے بھی زیادہ سے زیادہ نفع کمایا جا سکے۔ اطلاعات ہیں کہ سام سنگ اپریل کے تیسرے ہفتے میں گلیکسی ایس 8 کو فروخت کے لیے پیش کرے گا۔
تاریخ اشاعت: 2017-01-11

More Technology Articles