LG unveils world's first 88-inch 8K OLED display

LG Unveils World's First 88-inch 8K OLED Display

ایل جی نے دنیا کا پہلا 88 انچ 8K او ایل ای ڈی ڈسپلے متعارف کرا دیا

ایل جی نے دنیا کے پہلے 88 انچ 8K او ایل ای ڈی ڈسپلے کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ڈسپلے اس ماہ کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کیا جائے گا۔
ایل جی نے 88 انچ کا یہ او ایل ای ڈی پینل 8K ریزولوشن کے ساتھ بغیر برائٹ نیس پر سمجھوتہ کیے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

فی الحال ایل جی نے اس کے سائز اور ریزولوشن کے بارے میں ہی بتایا ہے۔ یاد رہے کہ یہ صرف ایک پینل ہے، جسے ٹی وی کی شکل نہیں دی گئی۔ ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ اسے کب تک تجارتی مصنوعات کا حصہ بنایا جائے گا۔اگر یہ ڈسپلے جلد ہی ٹی وی بن کر آ بھی جائے تو اس سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا جا سکے گا، کیونکہ ابھی تک اس ریزولوشن پر اتنا زیادہ مواد بھی دستیاب نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-02

More Technology Articles