Limofied is being launched in Karachi on 14th Aug 2017

Limofied Is Being Launched In Karachi On 14th Aug 2017

لیموفیڈ14 اگست کو کراچی اور اسلام آباد میں لانچ کی جا رہی ہے

لیموفیڈ گزشتہ برس 17 دسمبر 2016 ء کو لاہور میں اپنی سروس کے آغاز کے بعد اب کراچی اور اسلام آباد میں بھی 14 اگست 2017ء سے اپنی سروس کا آغاز کر رہا ہے۔ لیموفیڈ اپنے صارفین کے لئے بزنس ماڈل پیش کر رہا ہے جوسواروں اور ڈرائیوروں دونوں کے لئے مفید ہے۔
جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لیموفیڈ کو پاکستان بھر کے صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ منسوخی کی صورت میں صارف کے اکائونٹ سے رقم کی کٹوتی کی جاتی ہے جس پر لیموفیڈ نے منسوخی کی صورت میں لیئے جانے والے چارجز کو یکسر ختم کر دیا ہے۔

لیموفیڈ نے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ڈرائیور آپ کے دروازے پر پہنچ کر اپنی آمد کی اطلاع دیتا ہے تو اس وقت صارف سروس منسوخ کر سکتا ہے۔ اگر ڈرائیور صارف کے پک اپ پوائنٹ سے پچاس میٹر کے فاصلہ پر بھی پہنچ جاتا ہے تو اس صورت میں بھی کوئی چارجز ادا کئے بغیر گاڑی منسوخ کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)


لیموفیڈ کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ کرایوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جاتا۔

مقررہ کرایہ جات کی صورت میں جتنا کرایہ صارف نے کسی جگہ پہنچنے کے لئے ادا کیا ہے اتنا ہی کرایہ واپسی پر اداکرے گا۔ لیموفیڈ اپنے ڈرائیورز کو مصروفیت کے دورانیہ کی پوری ادائیگی کرتی ہے۔ کرایہ جات کی تفصیل لیموفیڈ کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔
لیموفیڈ کے پیش نظر سواریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے پیش نظر رکھتے ہوئے لیموفیڈ تعلیم یافتہ ڈرائیورز کی خدمات ان کے وسیع پس منظر اورتربیت کو دیکھتے ہوئے حاصل کرتی ہے۔
گاڑیوں کا معائنہ بھرپور طریقے سے کیا جاتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ بہترین چلنے کی حالت میں ہیں اور کار اور ڈرائیور کی تفصیلات سوار کو بکنگ کے وقت فراہم کر دی جاتی ہیں۔
لیموفیڈ نے تربیتی پیکج آسٹریلین ٹیکسی انڈسٹری ڈرائیور ٹریننگ کی بنیاد پر تشکیل دیا ہے ۔ ٹریننگ پیکیج کے تین حصے ہیں جن میںایپ ٹریننگ،کسٹمر سروس ٹریننگ، ہیلتھ اینڈ سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ ،کام کی جگہ پر ہراساں کرنا اور غنڈہ گردی کے بارے میں تربیت شامل ہے۔

لیموفیڈکا سب سے اہم حصہ خواتین ٹرینرز کی خدمات کا حصول ہے تاکہ ڈرائیوروں کو ہراساں کرنے کے بارے میں تربیت کی فراہمی اور اس کے قانونی نتائج کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ یہ تربیتی پیکیج صرف لیموفیڈ کے ڈرائیوروں کے لئے ہے۔ اس سال کے آخر تک یہ تربیت ایک منظور شدہ تربیتی کورس کی صورت میں ہر ایک کے لئے دستیاب ہو گی جو ٹیکسی کی صنعت میں ایک پیشہ ور ڈرائیور بننا چاہتا ہو۔
اس سے پاکستان میں مہارت یافتہ افرادی قوت میںاضافہ ہو گا۔
لیموفیڈ کا جی ایس ایم پر مبنیٰ یو اے این نظام صارفین کی معاونت کے لئے نمائندوں کی دستیابی کو چوبیس گھنٹے یقینی بناتا ہے۔ صارفین کسی بھی مشکل صورت میں 03-111-682-682 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
لیمو فیڈ نے اپنے ایپ میں شادی کے لئے اور رینٹ پر گاڑیوں کی فراہمی بھی متعارف کی ہے ۔
صارفین مہینہ پہلے شادی کے لئے گاڑی کی پیشگی بکنگ کرا سکتے ہیں۔ شادی کے لئے صارفین گاڑی کی بکنگ یا مکمل ڈیکوریشن کے ساتھ گاڑی کے لئے آرڈر دے سکتے ہیں۔
صارفین کو ایک دن میں مختلف گھریلو کام ہوں یا وہ شہر کا دورہ کرنے والے سیاح ہوں تو وہ دن بھر کے لئے ہماری کاریں کرایہ پر حاصل کر کے سفری مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ لیموفیڈ کی کاریں کسی بھی کارپوریٹ ٹرانسفر تقریبات اور ایئرپورٹ کے لیے کارآمد ہیں۔
صارفین پیشگی طور پر گاڑی کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔
دنیا کے انتہائی مشہور شہر کراچی کے لئے لیموفیڈ موٹو ٹیکسی ۔ موٹرسائیکل ٹیکسی سروس بھی متعارف کرا رہی ہے ۔ جلد ہی لیموفیڈ مزید گنجائش کی حامل گاڑیاں چلانے کا آغاز کرے گی جن میں زیادہ مسافر یا اشیاء کی نقل و حرکت کی جا سکے گی۔
کراچی شہر کے لئے لیموفیڈ مسافروں کو کرایہ پر 200 روپے کی خصوصی رعایت دے رہا ہے۔ صارفین پروموکوڈ اپنے والٹ میں رکھیں اور رقم پر رعایت کے حصول کے لئے پروموکوڈ کا استعمال کریں۔
لیموفیڈ نے 14 اگست 2017 ء کو خصوصی کرایہ کی پیش کش بھی کی ہے
Promo Code: DVRVR

تاریخ اشاعت: 2017-08-12

More Technology Articles