LinkedIn pays big after class action lawsuit over user emails

LinkedIn Pays Big After Class Action Lawsuit Over User Emails

لنکڈ ان کی ای میلز سے ستائے صارفین کو ڈالر ملیں گے

لنکڈان سے ایسے افراد بھی واقف ہیں، جنہوں نے کبھی اس پر اکاؤنٹ نہیں بنائے۔ لنکڈ ان صارفین کے جاننے والوں کو یادداشتی ای میلز بھیج کر بھی پروفیشنل نیٹ ورک میں شمولیت کے لیے زور لگاتا ہے۔
لنکڈان نے اپنے صارفین کو ایک ای میل بھیجی ہے۔جس کے مطابق لنکڈ ان، پرکنز بنام لنکڈ ان کارپوریشن مقدمہ ہار گیا ہے۔لنکڈ ان کے خلاف یہ مقدمہ 2013 میں کیا گیا تھا۔

درخواست گذار کا موقف تھا کہ لنکڈ ان لوگوں کو بے جا ای میلز بھیج کر تنگ کر رہا ہے۔
لنکڈ ان کے فیچر ایڈ کنکشن کے تحت صارفین اپنے ای میل اکاؤنٹ کے رابطوں کو لنکڈ ان میں امپورٹ کر سکتے ہیں، پھر انہی رابطوں کو ای میل بھیج کر لنکڈ ان میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔ لنکڈ ان اسی فیچر کے ذریعے صارفین کی طرف سےاُن کے رابطوں پر ای میل بھیجتا ہے۔

(جاری ہے)

ای میل پڑھ کر ایسا لگتا ہےکہ جیسے لنکڈ ان نے نہیں بلکہ اس صارف نے ای میل کی ہے۔اگر بات یہیں تک رہتی تو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ اگر ای میل پانے والا کوئی شخص لنکڈ ان پر اکاؤنٹ نہ بنائے تو لنکڈ ان اسے دو بار یاداشتی ای میل بھیجتا ہے۔ لنکڈ ان نے عدالت میں یہی موقف اپنا یا کہ وہ صارفین کی اجازت سے اُن کےجاننے والوں کو ای میل بھیجتا ہے۔ عدالت میں ثابت ہوا کہ لنکڈ ان پہلی ای میل تو صارفین کی اجازت سے بھیجتا ہے مگریاداشت کی دو ای میلز صارفین سے پوچھے بغیر اُن کی طرف سے بھیجی جاتی ہے۔
عدالت نے لنکڈ ان پر 13 ملین ڈالر جرمانہ کیا ہے۔ یہ 13 ملین ڈالر کی رقم لنکڈ ان کے ”ای میل گزیدہ“ صارفین کو ادا کی جائے گی۔صارفین کو جو ای میل بھیجی گئی ہے اُن میں اُنکے کلیم آئی ڈی نمبر بھی ہے۔ اس آئی ڈی سے وہ صارفین رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ چونکہ صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لیے سب کو اتنی زیادہ رقم نہیں مل سکے گی تاہم لنکڈ ان نے عدالت کو یقین دلایا ہے کہ اگر تمام صارفین کے حصے میں 10 ڈالر سے کم رقم آئی تو وہ 13 ملین ڈالر میں 750,000ڈالر مزید شامل کرے گا۔
یہ رقم 17 ستمبر 2011 سے 31 اکتوبر 2014 تک ای میل متاثرہ لوگوں کو دی جائے گی۔
اگرچہ لنکڈان بڑے پیمانے پر جرمانہ دے رہا ہے تاہم اس نے بذات خود اس بات کا اعتراف نہیں کیا کہ اس نے کچھ غلط کیاہے۔لنکڈان کے ترجمان کے مطابق یہ ادائیگی مقدمے کو حل کرنے کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ لنکڈان اپنی توجہ دوسرے کاموں پر مرکوز کر سکے۔
ادائیگی کے کلیم جمع کرانے کی آخری تاریخ14 دسمبر ہے۔

LinkedIn pays big after class action lawsuit over user emails
تاریخ اشاعت: 2015-10-05

More Technology Articles