List of Top 10 downloaded apps in Q1

List Of Top 10 Downloaded Apps In Q1

پہلی سہ ماہی کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی 10 ایپلی کیشن

ایک ڈیٹا فرم سنسر ٹاور نے گوگل پلے سٹور اور ایپل کے ایپ سٹور سے پچھلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی 10 ایپلی کیشنز کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق اینڈروئیڈ صارفین نے سب سے زیادہ فیس بک اور آئی او ایس صارفین نے سب سے زیادہ میسنجر کو ڈاؤن لوڈ کیا۔ مجموعی طور پر سب سے مقبول ایپلی کیشن وٹس ایپ رہی جبکہ انسٹاگرام کا نمبر چوتھا ہے۔

(جاری ہے)


دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلی کیشنز میں سے سرفہرست 4 ایپلی کیشنز فیس بک کی ملکیت ہیں۔
گوگل پلے سٹور سے سے صارفین نے فیس بک، وٹس ایپ، میسنجر، انسٹا گرام اور سنیپ چیٹ کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا۔ ایپ سٹور کے صارفین نے میسنجر، وٹس ایپ، بٹ موجی، انسٹا گرام اور فیس بک کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا۔پچھلی سہ ماہی میں وٹس ایپ، فیس بک، میسنجر، انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ سب سے زیادہ مقبول ایپلی کیشنز رہیں۔

List of Top 10 downloaded apps in Q1
تاریخ اشاعت: 2017-04-23

More Technology Articles