ایک شخص نے 25 نئے آئی فون ٹین کے ساتھ اپنی دوست کو شادی کے لیے پروپوز کردیا

شینزن، چین سے تعلق رکھنے والے ویڈیو گیم ڈیزائنر چن منگ  نے 25 نئے آئی فون ٹین خریدے، اُنکی مدد سے دل کی شکل بنائی اور اپنی دوست کو شادی کے لیےپروپوز کر دیا۔
چن نے 25 آئی فون ٹین 3 نومبر کو چین میں لانچ ہوتے ہی خرید لیے تھے۔ اپنی دوست کوشادی کا پروپوزل دینے کے لیے چن نے انہیں  گلاب کے پھولوں کی پتیوں کے ساتھ دل کی شکل  دی اور دل کے بیچ میں منگنی کی انگوٹھی رکھ دی۔


چن نے کوشش کی تھی کہ اس کی دوست کو اس کے منصوبے کی بھنک نہ پڑ جائے، اس نے اپنے دوستوں کی مدد سے اپنی دوست کو مخصوص جگہ پر بلوایا۔چن کی دوست ”لی“ جب اس جگہ پہنچی تو اس شاندار ڈسپلے کو دیکھ کر حیران رہ گئی، اسی وقت چن نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسے پروپوز کر دیا۔ اس شاندار طریقے سے پروپوز کیے جانے کے بعد لی نے فوراً ہی شادی کے لیے ہاں کر دی۔

(جاری ہے)


چن اور لی دونوں کو ہی موبائل گیمز کا شوق ہے۔ اسی وجہ سے چن نے شادی کے پروپوزل کے لیے آئی فون ٹین کا انتخاب کیا۔ دونوں کی ملاقات دو سال پہلے چن کی ڈیزائن کی ہوئی ایک گیم کے حوالے سے ہوئی تھی۔
موبائل گیم دونوں کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔ اسی وجہ سے چن نے 25سالہ  لی کو پروپوز کرنے کے لیے 25 آئی فون ٹین خرید لیے تاہم شادی کے پروپوزل کے بعد دونوں نے  چند فونز کے علاوہ باقی تمام اپنے دوستوں کو تحفے میں دے دئیے۔چن نے یہ تمام فون 2 لاکھ 10 یوان یا 31500 ڈالر میں خریدے تھے۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-07

More Technology Articles