Man Quits Job To Become Full Time Pokemon Go Player

Man Quits Job To Become Full Time  Pokemon Go Player

پوکیمون کا جنون۔ ایک شخص نے گیم مکمل کرنے کے لیے ملازمت ہی چھوڑ دی

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے تمام پوکیمونز کو پکڑنے کےلیے اپنی ملازمت چھوڑ دی اور خود کل وقت پوکیمون شکاری بن گیا۔
24 سالہ ٹام کوری ، ہیبیکس کوسٹ پر ایک ریسٹورنٹ پر کام کرتا تھا۔ پوکیمون لانچ ہونے کے بعد وہ بھی اس کے جنون میں گرفتار ہو گیا۔
ٹام کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایڈونچر کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ 6سال سے کام کر رہا ہے اور بے انتہا تھکن کا شکار ہوگیا ہے۔ ٹام کا کہنا ہے کہ پوکیمون کی وجہ سے میں اپنے خواب کو حقیقت کا رنگ دوں گا۔ ٹام کا ارادہ ہے کہ وہ دو ماہ تک پورے نیوزی لینڈ میں گھوم پھر کر پوکیمون پکڑے گا۔
ٹام اس سے پہلے 151میں سے 90 پوکیمون پکڑ چکا ہے۔ٹام کو اپنے پوکیمون ایڈونچر کے لیے اپنی ماں کی تائید بھی حاصل ہے۔

Man Quits Job To Become Full Time  Pokemon Go Player
تاریخ اشاعت: 2016-07-16

More Technology Articles