Man sues Apple for 10 billion dollar claims he invented the iPhone in 1992

Man Sues Apple For 10 Billion Dollar Claims He Invented The IPhone In 1992

آئی فون کا ڈیزائن چرانے پر ایپل پر 10ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

تھامس ایس روز نام کے ایک شخص نے ایپل پر 10ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کیا ہے۔ تھامس کا کہنا ہے کہ اس نے 1992 میں آئی فون ایجاد کیا تھا۔ یہ 2007 میں سٹیو جابز کے آئی فون متعارف کرانے سے بھی 15سال پہلے کی بات ہے۔ تھامس کا کہنا ہے کہ ایپل نے اس کے آئی فون کا ڈیزائن ہی نہیں چرایا بلکہ اس کے 24سال پرانے ڈیزائن پر ہی ایپل آئی پوڈ اور ایپل آئی پیڈ بنائے گئے ہیں۔


تھامس کا کہنا ہے ہے کہ اس نے 1992 میں یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈمارک آفس میں تین ڈیوائس کے خاکے بھیجے تھے۔

(جاری ہے)

اس پیٹنٹ کا عنوان الیکٹرونک ریڈنگ ڈیوائس تھا۔ یہ ڈیزائن موجودہ سمارٹ فونز سے کافی ملتے جلتے ہیں۔ تھامس کا کہنا ہے کہ اسے 10ارب ڈالر اور آئندہ فروخت ہونے والی آئی او ایس ڈیوائسز سے 1.5فیصد رائلٹی بھی دی جائے۔
اپنے مقدمے میں تھامس نے سٹیو جابز کے ایک جملے کا بھی حوالہ دیا کہ ہم نئے خیالات چرانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کریں گے۔
یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈمارک آفس کے مطابق 1995 میں تھامس کے ڈیزائن کی حقوق ملکیت کی درخواست کو فیس جمع نہ کرانے کے باعث خارج کر دیا تھا، اس وجہ سے کہا جاسکتا ہے کہ تھامس نے کبھی کوئی پیٹنٹ لیا ہی نہیں۔

Man sues Apple for 10 billion dollar claims he invented the iPhone in 1992
تاریخ اشاعت: 2016-07-01

More Technology Articles