Messenger chatbots can now add quick reply buttons and send GIFs in conversations

Messenger Chatbots Can Now Add Quick Reply Buttons And Send GIFs In Conversations

میسنجر چیٹ بوٹس اب میسج میں کوئیک رپلائی بٹن بھی شامل کر سکتے ہیں

فیس بک نے اپریل میں میسنجر پلیٹ فارم میں انٹرایکٹو چیٹ بوٹ بنانے کی سہولت متعارف کرائی تھی۔ اب تک اس ایپ کے لیے 11 ہزاربوٹس بنائے جا چکے ہیں۔
آج کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے میسنجر پلیٹ فارم میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جس سے ڈیویلپر اپنے بوٹس کو زیادہ بہتر بنا سکیں گے۔
اب بوٹس میں کوئیک رپلائی کا بٹن بھی شامل کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد بوٹس سے گفتگو کرنے والو ں کو بہت سی کمانڈز ٹائپ کرنا نہیں پڑیں گی۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر اگر آپ ایک ریسٹورنٹ کے بوٹ سے بات کر رہے ہوں تو وہ آپ کو جو بٹن دکھائے گا، اس سے آپ اپنی مرضی کے دن اور وقت پر ٹیبل بک کر سکتے ہیں۔
اب بوٹس رپلائی میں GIF، آڈیو ، ویڈیو اور دوسری فائلیں بھی بھیج سکیں گے۔اس سے بوٹس رپلائی میں مقام کی سمت اور پی ڈی ایف فائلیں، جیسے مینو،بھیج سکتے ہیں۔
اب صارفین بھی اس قابل ہونگے کہ بوٹس کے ساتھ اپنی گفتگو کو اسی طرح میوٹ کر دیں جیسے اپنے دوستوں کی گفتگو کو میوٹ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ صارفین ڈیویلپرز کو بوٹ کے بارے میں فیڈ بیک بھی دے سکتے ہیں اور بوٹس کو ریٹ / نمبر بھی کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ فیس بک بوٹ ڈیویلپرز کے لیے ایک نیا بلاگ لانچ کر رہا ہے(یہاں کلک کریں

Messenger chatbots can now add quick reply buttons and send GIFs in conversations
تاریخ اشاعت: 2016-07-01

More Technology Articles