MI5 has been secretly collecting phone data for over 10 years

MI5 Has Been Secretly Collecting Phone Data For Over 10 Years

ایم آئی 5 دس سالوں سے خفیہ طور پر کالز کاڈیٹا جمع کر رہی ہے

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی انٹیلی جنس سروس ، ایم آئی 5، پچھلی ایک دہائی سے برطانوی شہریوں کی فون کالز کا ڈیٹا اکھٹا کررہی ہے۔
ہوم سیکریٹری تھریسا مے نے تقریر کے دوران بتایا کہ کس طرح سے سیکورٹی ایجنسیوں کو 1984 کے ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ کے تحت شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی دی گئی۔
ایم آئی 5 میں فون کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا پروگرام اتنا خفیہ تھا کہ ایم آئی 5 میں بھی اس کے متعلق چند لوگوں کو ہی علم تھا۔

اس بارے میں حکومت نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد دہشت گردوں تک رسائی اور دہشت گردی کی روک تھام کرنا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے کہا کہ اس ڈیٹا میں فون کالز کا مواد شامل نہیں تھا۔ یہ دلیل اُن بہت سے دلائل میں سے ایک ہے جو حکومت اپنے اس عمل کے درست ہونے کے لیے دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی اس بودی دلیل کے جواب میں جو دلائل دئیے جا رہے ہیں اُن میں کہا گیا ہے کہ
حکومت کو یہ پتا تھا کہ ایک شخص نے گولڈن گیٹ برج پر کھڑے ہوکر خودکشی کرنے سے روکنے میں مدد دینے والوں کو فون کیا ہے مگر حکومت کا یہ کہنا ہے کہ انہیں گفتگو کے بارے میں معلوم نہیں، حکومت کو یہ تو معلوم تھا کہ آپ نے ایڈز ٹسٹ سروس کو فون کرنے کے بعد اپنے ڈاکٹر کو فون کیا پھر اسی ایک گھنٹے میں اپنی انشورنش سروس کو فون کیا مگر حکومت کا یہ کہنا ہے کہ انہیں گفتگو کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔


ایڈورڈ سنوڈن کی طرف سے امریکا اور برطانیہ کے جاسوسی پروگرام اور سربراہان حکومت پر نظر رکھنے کے انکشاف کے بعد برطانیہ کی طرف سے برطانیہ میں ایسا نہ کیا جاتا تو پھر واقعی حیرت کی بات ہوتی۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-06

More Technology Articles