Microsoft and Facebook want to speed up the Web with a 160 Tbps transatlantic cable

Microsoft And Facebook Want To Speed Up The Web With A 160 Tbps Transatlantic Cable

مائیکروسافٹ اور فیس بک بحراوقیانوس میں انٹرنیٹ کی تیزرفتار ترین کیبل بچھائیں گے

فیس بک اور مائیکروسافٹ بحراوقیانوس میں اب تک کی تیز رفتار ترین انٹرنیٹ کیبل بچھائیں گے ۔ MAREA نام کی اس کیبل کی گنجائش شروع میں 160 ٹیرا بائٹس فی سکینڈ ہوگی۔ اس کیبل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے آنے سے اسے آرام سے اپ گریڈ کیا جا سکے گا۔ 6,600کلومیٹرطویل اس کیبل کو نئی انفراسٹرکچر کمپنی Telxius آپریٹ کرے گی۔ یہ کیبل ورجینیا، امریکا اور بلباؤ، سپین کے درمیان بچھائی جائے گی ۔

(جاری ہے)


اس وقت بھی بحراوقیانوس میں امریکا اور یورپ کے درمیان کیبلز موجود ہیں جو نیویارک اور نیوجرسی سے شمالی یورپ کے درمیان ہیں جبکہ MAREA امریکا اور جنوبی یورپ کو ملائے گی۔ یہ کیبل افریقا، مشرق وسطیٰ اور ایشیائی ہب سے بھی مربوط ہوگی۔ نئی کیبل کے قیام سے موجودہ کیبل سے ٹریفک کا لوڈ کم ہوجائےگا اور انٹرنیٹ کی رفتار بھی بہتر ہوگی۔ MAREA کو بچھانے کا آغاز اگست 2016 میں ہوگا اور اکتوبر 2017 تک یہ کام مکمل ہو جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-28

More Technology Articles