Microsoft and HEC to Offer Free Office 365 for Students

Microsoft And HEC To Offer Free Office 365 For Students

پاکستانی طلباء آفس 365 مفت استعمال کر سکیں گے

مائیکروسافٹ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) پاکستان نے اپنے تعلیمی الحاق کے معاہدے کے تحت اعلان کیا ہے کہ آفس 365 ایسے تمام طلباء کے لیے مفت ہو گا جو ایچ ای سی اے ملحق یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان کے لاکھوں طلباء گذشتہ پانچ سالوں سے مائیکروسافٹ کے درجنوں سافٹ وئیرز اور آپریٹنگ سسٹم مفت استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)


اس معاہدے کے تحت مائیکروسافٹ طلباء اور تعلیمی اداروں کو جدید ترین سافٹ وئیرز، آپریٹنگ سسٹم، ٹریننگ کی سہولیات مہیا کرتا ہے۔ مائیکروسافٹ کا تربیت یافتہ عملی ورکشاپس منعقد کرتا ہے۔
مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی کے اعلان کے بعد طلباء مائیکروسافٹ کے جینوئن آفس 365 کو پانچ کمپیوٹروں یا میکس اور 5 ونڈوز ٹیبلٹ پر انسٹال کر سکیں گے۔اس پیشکش میں موبائل کے لیے آفس ایپس بھی شامل ہیں۔طلباء ون ڈرائیو پر ایک ٹیرابائٹ مفت سٹوریج بھی حاصل کر سکیں گے۔ان سب سے علاوہ طلباء سکائپ فار بزنس، ایکسچینج، یامر اور شیئر پوائٹ کو بھی استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-05

More Technology Articles