Microsoft and Sony to fall off a list of the world top 12 smartphone producers

Microsoft And Sony To Fall Off A List Of The World Top 12 Smartphone Producers

مائیکروسافٹ اور سونی دنیا کی 12 بڑی سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کی فہرست سےباہر

آئی سی ان سائٹس(IC Insights) کے مطابق اس سال سونی اور مائیکروسافٹ دنیا کی 12 بڑی موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔سال کی پہلی سہ ماہی میں مائیکروسافٹ کی فروخت 2.3 ملین یونٹ اور سونی کی 3.4 ملین یونٹ تک آگئی۔اگر مائیکروسافٹ اسی رفتار سے لومیا ہینڈ سیٹ فروخت کرتا رہا تو اس کے 2016 میں 15 ملین یونٹ فروخت ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)


آئی سی ان سائٹس کے مطابق 2016 میں 12 میں سے 7 کمپنیوں کی فروخت میں 6 فیصد یا اس سے کچھ کم اضافہ ہوگا جبکہ باقی 5 کمپنیاں 29 فیصد یا اس سے زیادہ اضافے کی توقع رکھے ہوئے ہے۔


2016 کی پہلی سہ ماہی میں سام سنگ81.5 ملین یونٹ کی فروخت کے ساتھ سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی ہے۔ ایپل 51.6 ملین آئی فون کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔ 12 میں سے 8 کمپنیاں چین کی ہیں، جن میں ہواواے تیسرے، اوپو چوتھے اور شومی پانچویں نمبر پر ہے۔ دوسری چینی کمپنیوں میں وائیوو، زیڈ ٹی ای، لینوو، ٹی سی ایل اور میزو شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-14

More Technology Articles