Microsoft built a special government approved version of Windows 10 for China

Microsoft Built A Special Government Approved Version Of Windows 10 For China

مائیکروسافٹ نے چینی حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

چین اپنی سخت سنسر پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہے۔چین میں عالمی کمپنیوں کے لیے اپنی مصنوعات متعارف کرانا خاصا مشکل ہے۔سنسر شپ ہی عالمی کمپنیوں کے چین میں کام کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاؤٹ ہے، تاہم دنیا کی ایک بڑی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کے لیے عالمی کمپنیاں اپنے اصولوں کی قربانی بھی دے دیتی ہے۔ ایپل جیسی بڑی کمپنی چینی حکومت کو اپنے خفیہ سورس کوڈ تک رسائی دے چکی ہے، اب مائیکروسافٹ نے بھی چینی حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔

(جاری ہے)


چین کے لیے مائیکروسافٹ کے سی ای او نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے چین کے لیے ونڈوز 10کا ایک خصوصی ورژن متعارف کرایا ہے، یہ ورژن چینی حکومت سے منظور شدہ ہے۔مائیکروسافٹ سافٹ نے ٹیکنالوجی اور دفاع کے حوالے سے چین کی حکومتی کمپنی سی ای ٹی سی کے اشتراک جو ونڈوز 10 کا جو خصوصی ورژن بنایا ہے ، اس کا نام Zhuangongban ہے۔یہ ورژن چینی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ کے اس اقدام سے مائیکروسافٹ کو چین میں اپنے قدم مضبوط کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-28

More Technology Articles