Microsoft can guess your age using facial recognition

Microsoft Can Guess Your Age Using Facial Recognition

مائیکروسافٹ چہرے کے تاثرات سے عمر کا اندازہ لگا رہا ہے

مائیکروسافٹ بلڈ (Build) کانفرنس میں جہاں بہت سے چیزیں کے بارے میں بتایا گیا وہیں ایک دلچسپ چیز بھی سامنے آئی۔مائیکروسافٹ نے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ایزور(Azure) اے پی آئی کو متعارف کرایا ۔ ویب سائٹ How-Old.net کے ذریعے مائیکروسافٹ آپ کی تصویر سے آپ کی عمر کا اندازہ لگاتا ہے۔یہ ویب سائٹ مائیکروسافٹ ایزور کی فیس اے پی آئیز کی ہے، جو نہ صرف جنس کی شناخت کر لیتی ہے بلکہ کسی حد تک عمر کا بھی اندازہ لگا لیتی ہے۔

(جاری ہے)

میں نے اپنی ایک سال کی عمر کی تصویر ڈالی تو سائٹ نے 3 سال عمر بتائی۔ 22 سال کی عمر میں لی گئی تصویر کا پوچھا تو ویب سائٹ نے 35 سال کی عمر بتائی، بہت غصہ آیا۔ 35 سال کی عمر میں لی گئی تصویر دی تو 29 سال عمر ظاہر کی، کچھ سکون ملا۔ اس کے بعد مزید تصویر کا پوچھا بند کر دیا، مبادا خوشی غارت ہوجائے۔
ویب سائٹ کا خود کا کہنا ہے کہ اگر ہم غلط عمر بتائیں تو ناراض مت ہوں ہم خود کو بہتر بنا رہے ہیں(لوگوں کے دل توڑ توڑ کر)۔
اگرآپ کا دل بھی چاہ رہا ہے کہ اپنی عمر کے بارے میں مائیکروسافٹ کی رائے لیں تو یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-05-01

More Technology Articles