Microsoft could first trillion dollar company

Microsoft Could First Trillion Dollar Company

تجزیہ کاروں کے مطابق مائیکروسافٹ پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی ہو سکتی ہے

فروری 2015 میں ایپل کے شیئر کی مالیت کئی گنا بڑھ گئی تھی اور ایپل کی مالیت 710 ارب ڈالر ہوگئی تھی۔ ایپل تاریخ کی پہلی کمپنی ہے جس کی مالیت 700 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئی تھی۔ایپل کی مالیت بڑھتے بڑھتے 775 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی جو اب کم ہوتے ہوتے 617 ارب ڈالر پر آ گئی ہے۔
اگرچہ مائیکرسافٹ اس وقت ایپل اور الفابیٹ کے بعد تیسری بڑی کمپنی ہے مگر Equities.com کےتجزیہ کار میکائیل مارکوسکی کے مطابق ٹریلین ڈالر کمپنی بننے میں یہ پہلی کمپنی ہو سکتی ہے۔


اس وقت مارکیٹ کی 5 بڑی کمپنیوں اور اُن کی سرمایہ کاری کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
• ایپل۔617ارب ڈالر
• الفا بیٹ 548 ارب ڈالر
• مائیکروسافٹ 492 ارب ڈالر
• ایمزون۔359 ارب ڈالر
• فیس بک ۔333ارب ڈالر
میکائیل کےمطابق مائیکروسافٹ کے ٹریلین ڈالر کمپنی بننے کے چانس زیادہ ہیں کیونکہ سافٹ وئیر کمپنی زیادہ تیزی سے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکتی ہے جبکہ ایپل ہارڈ وئیر کمپنی ہے، جسے لوگوں تک پہنچتے میں زیادہ ٹائم لگتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ لنکڈان کی خریداری بھی مائیکروسافٹ کی مالیت بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ سوشل میڈیا کی کمائی کی ویلیو زیادہ ہوتی ہے۔ مائیکروسافٹ نے لنکڈ ان کے ہر سبسکرائبر کے بدلے 60 ڈالر دئیے ہیں۔یہ وہ سبسکرائبر ہیں جن کے بڑی ملازمتیں حاصل کرنےکے زیادہ چانسز ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-26

More Technology Articles