Microsoft Ends Mainstream Support for Windows 7

Microsoft Ends Mainstream Support For Windows 7

مائیکروسافٹ ونڈو سیون کی سپورٹ ختم کر رہا ہے!!!

مائیکروسافٹ ونڈوز7 کی مین سٹریم سپورٹ ختم کر رہا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اب مائیکروسافٹ ونڈوز7 میں کوئی نیا فیچر متعارف نہیں کرائے گا۔ سیکورٹی کے حوالے سے سامنے آنے والے خطرات سے نپٹنے کے لیے مائیکروسافٹ مزید پانچ سالوں تک سیکورٹی اپ ڈیٹس مہیا کرتا رہے گا۔
اس وقت56.26 فیصد ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں ونڈوز 7 انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ صارفین جلد از جلد اس کے نئے آپریٹنگ سسٹم پر منتقل ہوتے جائیں۔اس سے پہلے مائیکروسافٹ اپریل 2014 میں ونڈوز ایکس پی کی سیکورٹی اپ ڈیٹس کی سپورٹ بھی ختم کر چکا ہے مگر اس کے باوجود اب بھی آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ میں ونڈوز ایکس پی کا حصہ 18.26 فیصد ہے۔ونڈوز 8 کا مارکیٹ شیئر4.03 فیصد اور ونڈوز 8.1 مارکیٹ کے 9.49 فیصد پر چھائی ہوئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-15

More Technology Articles