Microsoft getting into the legal weed business

Microsoft Getting Into The Legal Weed Business

مائیکروسافٹ منشیات کے کاروبار میں بھی آگیا

مائیکروسافٹ منشیات کے کاروبار میں بھی آگیا۔ مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاس اینجلس بیسڈ سٹارٹ اپ کائنڈ(Kind) کے لیے سافٹ وئیر بنائے گا۔ اس سافٹ وئیر سے ماریجوانا کے قابل فروخت پودوں کا پتہ چلایا جا سکے گا۔ یہ سافٹ وئیر مائیکروسافٹ کلاؤڈ پلیٹ فارم اوزر(Azure) پر انحصار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سافٹ وئیر ،ایسی ریاستوں میں جہاں طبی اور تفریحی مقاصد کے لیے ماریجوانا کو قانونی طور پر جائز قرار دیا ہے، ماریجوانا کی فروخت میں مدد دے گا۔


بہت سے ماہرین مائیکروسافٹ کے اس اقدام کو خطرناک قرار دے رہے ہیں۔ اگرچہ بہت سی ریاستوں میں ماریجوانا کے استعمال کو قانونی طو ر جائز قرار دے دیا گیا ہے، تاہم پھر بھی اس کے ساتھ بہت سے خطرات منسلک ہیں۔ جن ریاستوں میں اسے جائز قرار دیا گیا ہے، وہاں اس حوالے سے ریگولیشن اور ضوابط وغیرہ کافی سخت ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-17

More Technology Articles