Microsoft is auto downloading 6GB to your PC without permission

Microsoft Is Auto Downloading 6GB To Your PC Without Permission

مائیکروسافٹ بغیر اجازت صارفین کے پی سی میں 6 جی بی جگہ استعمال کر رہاہے

اگر آپ کو اپنا پی سی سست محسوس ہو رہا ہے تو اس کی وجہ مائیکروسافٹ کی خودکار طور پر ڈاؤن لوڈ کی ہوئی ونڈز 10 کی انسٹالیشن فائلز بھی ہو سکتی ہے جو خواہ مخواہ صارفین کے پی سی میں 3.5جی بی سے 6 جی بی سٹوریج پر قبضہ جمائے بیٹھی ہے۔اگر صارفین نے خودکار ڈاؤن لوڈنگ کے آپشن کو غیر فعال بھی کر رکھا ہو تب بھی مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کی انسٹالیشن فائلز ڈاؤن لوڈ کر دیتا ہے۔


انکوائرر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انہیں ایک قاری کی شکایت ملی ، جس میں قاری نے بتایا کہ اس کے کمپیوٹر میں $Windows.~BT نام سے ایک بڑا فولڈر ہے جو کمپیوٹر کی اچھی خاصی جگہ لے رہا ہے۔قاری نے یہ بھی بتایا کہ ہر دفعہ بوٹ کرنے پر ونڈوز 10 خود بخود انسٹال ہونے کی کوشش کرتی ہے۔
اس ڈاؤن لوڈنگ کا سب سے زیادہ نقصان ایسے صارفین کو ہے جو محدود حد کا انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر کسی صارف کے پاس ماہانہ 10 جی بی ڈاؤن لوڈ کا پیکیج ہے تو آدھی سے زیادہ بینڈ وڈتھ، اس زبردستی کی خودکار ڈاؤن لوڈنگ پر خرچ ہو سکتی ہے۔یہ ڈاؤن لوڈنگ بغیر بتائے خودبخود بیک گراؤنڈ میں جاری رہتی ہے۔
مائیکروسافٹ بہتر جانتا ہوگا کہ وہ صارفین کے ساتھ زبردستی کیوں کر رہا ہے؟بہت سے صارف ایسے ہیں جو ابھی ونڈوز 10 پر اپ گریڈ کرنا نہیں چاہتے، مائیکروسافٹ کیوں اُن کی مرضی کے بغیر انہیں اپ گریڈ کرنے پر مجبور کر رہا ہے؟
مائیکروسافٹ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-12

More Technology Articles