Microsoft Is Developing Software That Converts Android Phones To Windows 10

Microsoft Is Developing Software That Converts Android Phones To Windows 10

اینڈریوڈ کو ونڈوز 10 میں بدلنے والا سافٹ وئیر

مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ ونڈوز 10 کو اسی گرما میں لانچ کیا جائے گا۔ ونڈوز10 کو 190 ممالک میں 111 زبانوں میں لانچ کیا جائے گا۔
اس کے بعد مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ وہ شومی فلیگ شپ ایم آئی 4 اینڈریوڈ سمارٹ فون پر کچھ تجربات کر رہے ہیںَ ۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ یا شومی نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں مگر ذرائع کے مطابق مائیکروسافٹ ایسا سوفٹ وئیر بنا رہا ہے جو اینڈریوڈ کو ونڈوز 10 فون میں بدل دے گا۔


یہ سوفٹ وئیر سمارٹ فون کو ڈوئل بوٹ نہیں بنائے گا۔اس روم بیسڈ سافٹ وئیر کی مدد سے اینڈریوڈ کے صارفین اپنے اینڈریوڈ فون پر ونڈوز10 استعمال کر سکیں گے۔ شومی کے بعد مائیکروسافت دوسری کمپنیوں کے سمارٹ فون کے لیے اسی طرح کی روم بنائے گا۔اندازہ ہے کہ مائیکروسافٹ چند ماہ میں اس سافت وئیر کو جاری کردے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-19

More Technology Articles