Microsoft is finally going to kill Internet Explorer

Microsoft Is Finally Going To Kill Internet Explorer

مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے خاتمے کا فیصلہ کر لیا۔

مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر برانڈ کے خاتمے کا فیصلہ کر لیاہے۔ پہلے مرحلے پر ونڈوز 10 میں ایک نیا براؤزر متعارف کرایا جائے ہے جس کا کوڈ نام ”پراجیکٹ سپارٹن“ ہے۔ مائیکروسافٹ ابھی تک نئے براوزر کے باقاعدہ نام کی تلاش میں ہے۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر کی عمر 20 سال ہو چکی ہے۔ یہ 1995 سے مائیکروسافٹ ونڈوز کا حصہ اور انٹرنیٹ کے چند ابتدائی براؤزر میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

انٹر نیٹ ایکسپلورر یوزز فرینڈلی ہونے کے باعث صارفین میں کافی مقبول رہا ہے، اس وقت براؤزر کے درمیان سخت مقابلے کی وجہ سے انٹرنیٹ ایکسپلورر کی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے۔ 2014 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کا مارکیٹ میں حصہ 22 فیصد تھا۔
مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو یک دم ختم نہیں کرے گا۔کارپوریٹ سیکٹر اور بہت سے آئی ٹی ماہرین کا کافی حد تک انحصار انٹرنیٹ ایکسپلورر پر ہے۔ ونڈوز 10 کے کچھ ورژن میں مطابقت کی وجہ انٹرنیٹ ایکسپلورر شامل ہو سکتا ہے مگر بنیادی طور پر ونڈوز 10 کا براؤزر نیا ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-19

More Technology Articles