Microsoft is in trouble again

Microsoft Is In Trouble Again

مائیکروسافٹ کی مشکلات میں ایک نیا اضافہ

مائیکروسافٹ اپنی نئی ’’سکائی ڈرائیو سروس ‘‘کے ساتھ مشکل کا شکار ہے۔پچھلے سال گرمیوں میں برطانیہ کی عدالت نے مائیکروسافٹ کو برطانیہ سکائی بروڈ کاسٹنگ کے تجارتی نام کو چرانے پر نوٹس بھیجا تھا جس پر مائیکروسافٹ نے نام بدلنے کا وعدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

صرف دو دن پہلے ہی مائیکروسافٹ نے اپنی سروس سکائی ڈرائیو کا نیا نام’’ ون ڈرائیو‘‘ متعارف کروایا ہے اور آج ایک بار پھر اسی وجہ سے مائیکروسافٹ مشکل میں پڑ گیا ہے۔

کیونکہ ون ڈاٹ کوم پہلے ہی سے’’ ون کلاؤڈ ڈرائیو‘‘ کے نام سے ایک سروس پیش کر رہا ہے۔ ون ڈاٹ کوم کی طرف سے سامنے آنے والے بیان میں اس وجہ سے الجھنیں بڑھ جانے کے اندیشے کو ظاہر کیا ہے۔

اب عین ممکن ہے کہ مائیکروسافٹ ایک مرتبہ پھر اپنی سروس کا نام تبدیل کرے، یا پھر ایک بھاری رقم کے عوض ون ڈاٹ کوم سے معاہدہ کرے، اور نام استعمال کرنے کی اجازت حاصل کرے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-30

More Technology Articles