Microsoft is making Windows 10 passwordless
مائیکروسافٹ ، ونڈوز 10 کو پاس ورڈ لیس بنا رہا ہے
ونڈوز اور مائیکروسافٹ اکاؤنٹس میں پاس ورڈ کا استعمال خود صارفین کے لیے کافی مسائل پیدا کر رہا ہے۔ صارفین ہر ویب سائٹ اور ذاتی ڈیوائسز پر ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
اگرچہ اس وقت ٹو فیکٹر اتھنٹیکیشن کے بہت سے طریقے دستیاب ہیں لیکن صارفین کو ان طریقوں کے استعمال کے لیے قائل کرنا آسان کام نہیں۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ پن کوڈ میں اگرچہ صرف چار اعداد استعمال کیے جاتے ہیں لیکن یہ ، پاس ورڈ سے زیادہ محفوظ ہے۔ اس کی ایک وجہ پن کوڈ کا آن لائن شیئر ہونے کی بجائے ڈیوائس میں ہی محفوظ ہونا بھی ہے۔
ونڈوز 10 صارفین کی پرائیویٹ کی (key) ٹرسٹڈ پلیٹ فارم ماڈیول(ٹی پی ایم) کے ساتھ ڈیوائس میں ہی محفوظ کرتی ہے۔ ٹی پی ایم ایک محفوظ چپ ہوتی ہے جو پن کوڈ کو صرف ڈیوائس میں محفوظ رکھتی ہے۔ سرور چاہے ہیک ہو جائے یا پاس ورڈز چوری ہوجائیں ، ونڈوز کی ہیلو پن (Hello Pin) اس سے متاثر نہیں ہوتی۔
مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ صارفین ٹو فیکٹر اتھنٹیکیشن کو اپنائیں۔ اس کے لیے بنیادی ایس ایم ایس کے طریقے، مائیکروسافٹ کی اتھنٹیکیشن ایپ، ونڈوز ہیلو یا FIDO2 سٹینڈرڈ کے ساتھ فیزیکل کیز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ونڈوز 10 مئی 2019 کی اپ ڈیٹ میں صارفین مائیکروسافٹ اکاؤنٹ سے ونڈوز 10 پی سی کو صرف ایک فون نمبر سے سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔
مائیکرو سافٹ صارفین کو ونڈوز 10 کی لاگ ان سکرین سے پاس ورڈ کا آپشن ہٹانے کی اجازت دے گی۔اسی طرح مائیکروسافٹ کے کاروباری صارفین بھی سیکورٹی کیز کے ساتھ پاس ورڈ کے بغیر ہی اپنے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہو سکیں گے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry