Microsoft is now letting millions of students worldwide check for free Office eligibility

Microsoft Is Now Letting Millions Of Students Worldwide Check For Free Office Eligibility

لاکھوں طلباء کے لیے مائیکروسافٹ کی شاندار پیشکش

پچھلے سال ستمبر میں مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی سکولوں کے بچوں کے لیے مفت آفس 365 پروگرام شروع کرے گا۔اب مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس پروگرام کا دائرہ دنیا کے مزید ملکوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت ایسے طلبا جن کے سکول آفس 365 استعمال کر رہے ہوں گے وہ صرف آفس 365 (ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ، ون نوٹ اور آؤٹ لک)مفت میں استعمال کر سکیں گے بلکہ انہیں ون ڈرائیور پر ایک ٹیرابائٹ کی سٹوریج بھی مہیا کی جائے گا۔

یہ سہولت آسٹریلیا میں 55 لاکھ، جرمنی میں 50 لاکھ، برازیل میں 70 لاکھ، ترکی میں 13 لاکھ اور ہانگ کانگ کے ہر طالب علم کے لیے ہے۔ مستقبل قریب میں امید ہے کہ یہ سہولت پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں بھی دستیاب ہوگی۔ اس سے پہلے پاکستانی طالب علم ڈریم سپارک کے ذریعے مائیکروسافٹ کے درجنوں سافٹ وئیر اور آپریٹنگ سسٹم مفت میں استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)



اس پروگرام کا اہل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ طلباء کے پاس اپنے سکول یا کالج کا ای میل آئی ہو۔طلباء کی اہلیت کا پیج وزٹ کرنے کے لیے اس صفحے کو دیکھیں۔ اساتذہ کی جن کے سکول میں آفس 365 استعمال ہو رہا ہے، اُن کی اہلیت کا پیج وزٹ کرنے کے لیے اس صفحے کو دیکھیں ۔آفس بلاگ پر اس خبر کو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-02-24

More Technology Articles