Microsoft is reportedly building Windows 10 Cloud to take on Chrome OS

Microsoft Is Reportedly Building Windows 10 Cloud To Take On Chrome OS

مائیکروسافٹ نے کروم او ایس کا مقابلہ کرنے کے لیے ونڈوز 10 کلاؤڈ پر کام شروع کردیا

ونڈوز 10 کے حالیہ ٹسٹنگ ورژن سے پتا چلا ہے کہ مائیکروسافٹ ایک نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز10 کلاؤڈ (Windows 10 Cloud) پر کام کر رہا ہے۔
نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کا ہی ایک ہلکا پھلکا ورژن ہے اور یہ ونڈوز سٹور کی یونیفائیڈ ونڈوز پلیٹ فارم ایپس کو ہی سپورٹ کرے گا ۔

(جاری ہے)


ہوسکتا ہے کہ ونڈوز 10 کلاؤڈ ، ونڈوز 10 کا سستا متبادل ہو اور صارفین اسے کم قیمت کمپیوٹروں میں بھی انسٹال کر سکیں ۔ اس سے مائیکروسافٹ کو کروم بک کے کروم او ایس کا مقابلہ کرنے میں کافی مدد ملے گی۔کروم بک تعلیمی اداروں میں کافی مقبول ہے۔
مائیکروسافٹ نے ابھی اس حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن امید ہے کہ اپریل تک اس آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں مزید معلومات سامنے آ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-01

More Technology Articles