Microsoft just slammed Google Chrome biggest problem

Microsoft Just Slammed Google Chrome Biggest Problem

مائیکروسافٹ نے گوگل کروم کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ مائیکروسافٹ ایج میں حل کر لیا

گوگل کروم بلاشبہ بہترین ویب براؤزر ہے مگر اس کی سب بڑی خرابی لیپ ٹاپ بیٹری کا دشمن ہونا ہے۔مائیکروسافٹ نے اسی مسئلے  کو حل کر لیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ نئی ونڈوز کے ساتھ آنے والا مائیکروسافٹ ایج براؤزر لیپ ٹاپ پر  کروم کے مقابلے میں بیٹری لائف کو 70فیصد تک  اورموزیلا فائرفاکس کے مقابلے میں 43 فیصد بڑھا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے مائیکروسافٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ مائیکرو ایج کروم سے 112 فیصد  تیز رفتار ہوگا۔
مائیکروسافٹ نے بیٹری کے حوالے سے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے لیبارٹری کے ماحول میں سرفس بک لیپ ٹاپس پر تجربات کیے ہیں۔
ان تجربات کے دوران مائیکروسافٹ نے ایک ہی ویب سائٹس جیسے فیس بک، گوگل، یوٹیوب، ایمزون اور ویکیپیڈیا وغیرہ وزٹ کی۔ مائیکروسافٹ نے نتائج کو چارٹس کی شکل میں بھی ظاہر کیا ہے۔

Microsoft just slammed Google Chrome biggest problem
تاریخ اشاعت: 2016-06-21

More Technology Articles