Microsoft launches Office for Ipad

Microsoft Launches Office For Ipad

مائیکروسافٹ نے اپنے آفس سافٹ ویئر کے آئی فون ایڈیشن کے بعد آئی پیڈ ایڈیشن متعارف کروا دیا

مائیکروسافٹ نے اپنے آفس سافٹ ویئر کے آئی فون ایڈیشن کے بعد اب اس کا آئی پیڈ ایڈیشن متعارف کروا دیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس ایڈیشن میں آئی پیڈ استعمال کرنے والے افراد کو مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ تین الگ الگ ایپس کی شکل میں دستیاب ہوں گے۔

ان تینوں پروگراموں کو لمس سے کنٹرول کرنے کی ٹیکنالوجی کے مطابق بنایا گیا ہے تاکہ انھیں استعمال کرنا آسان ہو۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان مائیکروسافٹ کے نئے چیف ایگزیکٹیو ستیا نڈیلا نے یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سان فرانسسکو میں منعقدہ پہلی اہم تقریب میں کیا۔ستیا نڈیلا نے کہاکہ مائیکروسافٹ کا یہ عمل اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت کمپنی اپنے صارفین کو ہر قسم کی ڈیوائس پر کام کرنے کی آزادی دینا چاہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری توجہ کا مرکز ہے کہ آفس ہر قسم کی ڈیوائس پر اپنا کردار ادا کرے۔گذشتہ برس آئی فون استعمال کرنے والے افراد کو مائیکروسافٹ نے آفس سافٹ ویئر کے استعمال کی سہولت فراہم کی تھی تاہم اس کے استعمال کیلئے سالانہ 80 پاوٴنڈ کی رقم کی ادائیگی نے اسے زیادہ مقبول نہیں ہونے دیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-29

More Technology Articles