Microsoft May Send Shock Alerts Through Clothes

Microsoft May Send Shock Alerts Through Clothes

مائیکروسافٹ اب کپڑوں کے ذریعے الرٹ بھیجے گا

مائیکروسافٹ نے ایک نئی ٹیکنالوجی کے حقوق ملکیت حاصل کیے ہیں، جس کی مدد سے ایسا کپڑا تیار کیا جائے گا جو میسج موصول ہونے پر آپ کی جلد کو تھوڑا تھرتھرائے گا۔
حقوق ملکیت کے لیے جو درخواست دی گئی ہے اس میں بتایاگیا ہے کہ مصروف معاشرے میں یہ بہت مشکل ہوگیا ہے کہ آپ باربار موبائل فون نکال کر چیک کریں کہ کوئی ایس ایم ایس یا ای میل آئی ہے یا نہیں، بعض دفعہ وائبریشن بھی محسوس نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)


اس لیے مائیکروسافٹ نے ایک نیا طریقہ نکالا ہے، جس کے تحت نیا پیغام آنے پر جلد پر بہت ہی ہلکے کرنٹ سے ارتعاش پیدا کیا جائے گا، جس سے صارف کو پیغام کے بارے میں پتہ چل جائے گا۔
حقوق ملکیت کی درخواست میں مائیکروسافٹ نے جوتے اور ٹی شرٹ کی مثال دی جسے ارتعاش کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مائیکروسافٹ نے اس بات کی بھی وضاحت دی ہے کہ کس طرح اس ٹیکنالوجی کی مدد سے مصروف رستوں پر جسم (کپڑوں) پر ہاتھ پھیر کر موبائل نیوی گیٹ کیا جا سکتا ہے۔

حقوق ملکیت حاصل کرتے ہوئے مائیکروسافٹ نے اس بات کی گارنٹی نہیں دی کہ وہ اس ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات کی پیداوار شروع کرے گا یا نہیں۔
مائیکروسافٹ نے اس حقوق ملکیت کے لیے فروری 2014 میں درخواست دی تھی مگر اسے اب شائع کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-23

More Technology Articles