Microsoft new cloud storage options for Office on Android

Microsoft New Cloud Storage Options For Office On Android

مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ آفس کے لیے نئے کلاؤڈ سٹوریج آپشن متعارف کرا دئیے

مائیکروسافٹ نے آفس کے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے نئے کلاؤڈ سٹوریج آپشنز متعارف کرائے ہیں۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ گوگل پلے سٹور پر موجود مائیکروسافٹ کی ایپس کے لیے کلاؤڈ سٹوریج پارٹنر پروگرام (سی ایس پی پی ) متعارف کرا دیا ہے۔
ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے تو یہ فیچر بہت پہلے سے موجود تھا مگر موبائل صارفین مختلف سٹوریج لوکیشنز پر موجود فائلز کو اوپن یا ایڈٹ نہیں کر سکتے تھے۔

(جاری ہے)


اب صارفین اپنی آفس ایپ میں Add a place سے کئی سٹوریج آپشنز شامل کر سکتے ہیں۔جس کے بعد صارفین اپنے ڈاکیومنٹس کو ویسے ہی ایڈٹ یا شیئر کر سکتے ہیں جیسے ون ڈرائیو پر موجود فائل کو کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اب آپ ورڈ ایکسل یا پاور پوائنٹ کو براہ راست کلاؤڈ سٹوریج پرووائیڈر کی ایپلی کیشن سے بھی لانچ کر سکتے ہیں۔ اس وقت تو صارفین Dropbox، Box، Egnyte اور Tencentکو سٹوریج آپشن کے طور پر منتخب کر سکتے ہیں مگر جلد ہی مائیکروسافٹ Citrix Sharefile، Edmodo اور Learnium کے سٹوریج آپشن بھی لانچ کرے گا۔

Microsoft new cloud storage options for Office on Android
تاریخ اشاعت: 2016-12-02

More Technology Articles