Microsoft Nurturing the Youth for National Development

Microsoft Nurturing The Youth For National Development

مائیکرو سافٹ پاکستان کی جانب سے قومی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کے حوالے سے پروگرام

مائیکرو سافٹ پاکستان نے سٹیزن شپ آف پاکستان کے زیر سایہ نوجوانوں کی قومی ترقی میں شمولیت کے عنوان سے چار زبردست ایونٹس کا کامیاب انعقاد کیا۔یہ تمام ایونٹس 21,22,23اور 30دسمبر2015کو بالترتیب پشاور،اسلام آباد ،لاہور اور کراچی میں منعقد ہوئے۔ان ایونٹس میں مختلف این جی اوز،نجی تعلیمی اداروں اور نجی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے پالیسی ساز وں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین اور شرکاء کے درمیان گفتگو کے سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں نوجوانوں کی قومی ترقی میں کردار اور اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مائیکرو سافٹ پاکستان کے کنٹری منیجر ندیم ملک کا کہنا تھا کہ بحیثیت ایک پاکستانی کارپویٹ شہری کے مائیکرو سافٹ پاکستان کمیونٹی کی خدمت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے جس میں لوگوں کو خود کفیل بنانے کیلئے مختلف اقدامات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مائیکرو سافٹ پاکستان اپنے بنیادی کاروبار سے قطع نظر اپنے صارفین،شراکت داروں اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے ساتھ ملکر قوم کو اس کی بھرپور صلاحیت کے ادراک کیلئے جوش و جذبے سے کام کررہا ہے۔مائیکرو سافٹ پاکستان نے سماجی مواقعوں اور مسائل کے حل کیلئے اپنی مہارت اور ذرائع کا دائرہ کار وسیع کیا ہے تا کہ تعلیم،روزگار اور انٹر پرینیور شپ کے مواقع فراہم کرکے ملکی ترقی کی رفتار کوتیز کیا جاسکے۔
ان ایونٹس کا مقصد این جی او ،تعلیمی اداروں اور نجی صنعتوں کے درمیان ایک مشترکہ نقطہ نظر پیدا کرنا تھا،یہ شراکت داری مستقبل میں نوجوانوں اور کمیونٹیز کو بہتر انٹر پرینیور ز بننے میں مددگار ثابت ہوگی۔ان ایونٹس کے ذریعے مائیکرو سافٹ نے شرکاء کو مائیکرو سافٹ ایمپلائبیلیٹی پورٹلـ روزگار سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جو کہ جلد ہی متعارف کرا دیا جائیگا،مائیکرو سافٹ ایمپلائبیلیٹی پورٹل نوجوانوں کو انٹرنیٹ اور موبائل فون کے ذریعے ایسے کورسز سے متعارف کرائے گا جو کہ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرکے انہیں روزگار کے حوالے سے مدد فراہم کرے گا۔
یہ جاب سرچ فنکشن،سوشل اور پروفیشنل نیٹ ورکنگ کا پلیٹ فارم ہے جو کہ MEAکی تیار کردہ پراڈکٹ ہے اور اسے جلد ہی وزارت امور نواجونان،وزارت محنت،ڈونر آرگنائزیشنز اور سرکردہ این جی اوز کی مشاورت کے بعد 15سے زائد ممالک میں متعارف کرا دیا جائیگا۔پاکستان میں مائیکرو سافٹ سٹیزن شپ پروگرام اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تمام افراد اور اداروں کو خود مختار بنایا جائے تا کہ تبدیلی کی کرن کو اجاگر کیا جاسکے،ان اقدامات سے پاکستان نہ صرف ٹیکنالوجی کے اگلے دور میں داخل ہوسکے گا بلکہ شہریوں کو خود مختار بنانے اور معلومات میں اضافے سے نہ صرف روزگار کی شرح میں اضافہ ہوگا بلکہ پیداواریت کے اہداف حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-07

More Technology Articles