Microsoft Office Suite for Android updated with Lens support and improved sharing

Microsoft Office Suite For Android Updated With Lens Support And Improved Sharing

مائیکروسافٹ نے آفس سوئٹ فار اینڈروئیڈ کو اپ ڈیٹ کر دیا

مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ کے لیے آفس سوئٹ کو اپ ڈیٹ کر دیاہے۔ آفس سوئٹ تین الگ الگ ایپلی کیشنز یعنی ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ پر مشتمل ہے۔تینوں ایپلی کیشنز میں مائیکروسافٹ نے الگ الگ تبدیلی کی ہے۔مثال کےطور پر ورڈ فار اینڈروئیڈ میں آفس لینز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین تصاویر بنا کر اور اُن پر کام ، جیسے کراپ وغیرہ، کر کے آفس ڈاکیومنٹ میں شامل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


پاور پوائنٹ میں بھی اسی طرح کی تبدیلی کی گئی ہے تاہم صارفین کراپ کی ہوئی تصاویر کو سلائیڈ میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ایپلی کیشن میں شیئرنگ کےحوالے سے بھی ایک بھی فیچر شامل کیا گیا ہے، جس سے صارفین پوری پریزینٹیشن شیئر کرنے کی بجائے کوئی مخصوص سلائیڈ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
ایکسل کے صارفین اب ایسی فائلیں بھی کھول سکتےہیں جن میں فارم کنٹرول ہوں، تاہم صارفین ان سے انٹرایکٹ نہیں کر سکیں گے بلکہ انہیں صرف دیکھ سکتے ہیں۔
یہ تمام تبدیلیاں پلے سٹور پر موجود ایپلی کیشنز میں اپ ڈیٹ کر دی گئی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-19

More Technology Articles