Microsoft officially starts Windows 10 Mobile rollout for older devices

Microsoft Officially Starts Windows 10 Mobile Rollout For Older Devices

مائیکروسافٹ نے پرانی ڈیوائسز کے لیے بھی ونڈوز 10 موبائل جاری کردی

بہت سے ونڈوز صارفین اسی دن کے انتظار میں تھے، جب مائیکروسافٹ اُن کے موبائل کےلیے بھی ونڈوز 10 موبائل متعارف کرائے۔ایسے تمام صارفین کی مرادیں برآئی ہیں۔ مائیکروسافٹ نے اب پرانے موبائل کے لیے بھی ونڈوز10موبائل کا اعلان کر دیاہے۔
ایسے تمام فون جن میں ونڈوز 8.1انسٹال تھی، اُن میں اب ونڈوز10موبائل بھی انسٹال کی جا سکے گی۔مائیکروسافٹ کی طرف سے اپ ڈیٹس جاری ہونے اور موبائل میں اپ گریڈنگ مکمل ہونے میں تھوڑا عرصہ لگ سکتا ہے۔


جن ڈیوائسز میں ونڈوز10 موبائل اپ گریڈ ہوسکتی ہے، اُن میں لومیا1520، 930, 640, 640XL, 730, 735, 830, 532, 535, 540, 635 1GB, 636 1GB, 638 1GB, 430, 435, BLU Win HD w510u, BLU Win HD LTE x150q, MCJ Madosma Q501
شامل ہیں۔
ونڈوز10موبائل کو ڈیوائس میں انسٹال کرنے کےلیے صارفین کو ونڈوز سٹور سے اپ ڈیٹ ایڈوائزر ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی(ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں

(جاری ہے)

یہ ایپ بتائے گی کہ آپ کے فون پر اپ ڈیٹ ہو رہی ہے یا نہیں۔آپ اسے اوپن کر کےیقین کر لیں کہ Enable Windows 10 upgrade کے آپشن کو چیک کیا ہواہے۔ اس کے بعد Nextپر کلک کردیں۔اس کے بعد جب یہ کہے کہ ریڈی ٹو اپ گریڈ Done کو ٹیپ کر دیں۔ اس کے بعد آپ سیٹنگ میں جا کر فون اپ ڈیٹ اور چیک فار اپ ڈیٹس کو سلیکٹ کر لیں۔اس کے بعد over the airاپ ڈیٹ مکمل ہونے کے بعد آپ کو نوٹیفیکیشن مل جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-18

More Technology Articles