Microsoft pays woman 10000 dollar

Microsoft Pays Woman 10000 Dollar

خاتون کا کمپیوٹر سست کرنے پر مائیکروسافٹ کو جرمانہ

ونڈوز 10 اگرچہ کافی بہتر ہے مگر اس پر اپ گریڈ مہم کی وجہ سے کافی تنقید کی جاتی ہیں۔
مائیکروسافٹ نے ایک عورت کے کمپیوٹر میں زبردستی ونڈوز10 اپ گریڈ کی تو خاتون عدالت پہنچ گئی۔ عدالت نے خاتون کی حمایت کرتے ہوئے اسے مائیکروسافٹ سے 10ہزار ادائیگی کرائی۔
ٹیری گولڈسٹین کے کمپیوٹر پر جب خود بخود ونڈوز 10 اپ گریڈ ہوئی تو اس کا کمپیوٹر سست ہوگیا۔

ٹیری کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ نے اس کے علم میں لائے بغیر ونڈوز اپ گریڈ کی تھی جس سے اس کا کمپیوٹر سست ہوکر کریش ہوگیا۔ اس مئلے کی وجہ سے اسے نیا کمپیوٹر خریدنا پڑا۔ ٹیری ٹریول ایجنسی چلاتی ہے، اس کا کہنا ہے کہ اس سے کسی نے نہیں پوچھا تھا کہ سسٹم میں ونڈوز 10 اپ گریڈ کرنی ہے یا نہیں۔ کمپیوٹر سست ہونے پر اس نے مائیکرسافٹ کسٹمر کیئر پر رابطہ کیا مگر اس کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

ٹیری نے نیا کمپیوٹر خرید لیا اور اپنے کاروباری نقصان اور نئے کمپیوٹر پر ہونے خرچ کی وجہ سے مائیکروسافٹ کو عدالت میں طلب کر لیا۔
ٹیری مقدمہ جیت گئی اور مائیکروسافٹ نے اسے 10ہزار ڈالر کی ادائیگی کردی ہے۔ مائیکروسافٹ نے عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
جولائی 2015 میں لانچ ہونے والی ونڈوز پرانے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے صارفین کے لیے مفت ہے تاہم یہ پیشکش 29جولائی کو ختم ہوجائے گی۔مائیکروسافٹ کا کہناہے کہ ونڈوز 10 خودبخود اپ ڈیٹ نہیں ہوتی مگر بہت سے لوگ لاعلمی میں اسے انسٹال کر لیتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-27

More Technology Articles