Microsoft phone sales fell 54 percent

Microsoft Phone Sales Fell 54 Percent

مائیکروسافٹ کے موبائلز کی فروخت میں 54 فیصد کمی

پہلی سہ ماہی میں مائیکروسافٹ نے مجموعی طور پر اچھے نتائج دئیے لیکن موبائل کی فروخت کے حوالے سے اس کی کارکردگی خراب رہی۔فون کی فروخت پچھلے چند مہینوں میں 54 فیصد کم ہو گئی ہے۔مائیکروسافٹ کا خود کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ اس کی تازہ ترین حکمت عملی ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ پچھلے مہینوں میں انہوں نے کچھ زیادہ فون فروخت نہیں کیے جبکہ ونڈوز 10 کے حامل لومیا 950 اور 950 ایکس ایل کو بھی اس ماہ سہ ماہی ختم ہونے کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔مائیکروسافٹ نے پچھلے سہ ماہی میں جو موبائل فروخت کیے وہ درمیانے اور کم درجے کے فون تھے۔تاہم مائیکروسافٹ اگلی سہ ماہی میں موبائل فون کے حوالے سے بہتر فروخت کی امید کیے ہوئے ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-23

More Technology Articles