Microsoft Plans to Double Windows XP Support Costs to Punish Holdouts

Microsoft Plans To Double Windows XP Support Costs To Punish Holdouts

ونڈوز ایکس پی کے کارپوریٹس کلائنٹس کے لیے بُری خبر

مائیکروسافٹ نے لوگوں کو ونڈوز ایکس پی سے اپ گریڈ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا لیا مگر پھر بھی ایکس پی مارکیٹ کے 25 فیصد حصے پر قابض ہے۔ مائیکروسافٹ نے باقاعدہ طور پر اپریل 2014 میں ونڈوز ایکس پی کی وفات کا اعلان کر دیا تھا مگر پھر بھی بہت سے لوگوں نے اسے نہیں چھوڑا۔ ان میں مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ کلائنٹس بھی تھے۔

(جاری ہے)

اب اگر مائیکروسافٹ اُن کارپوریٹ کلائٹس کو ونڈوز ایکس پی سپورٹ نہ دیتا اور اُن کا کوئی نقصان ہو جاتا تو اس کا ذمہ دار مائیکروسافٹ کو ہی سمجھا جاتا، حالانکہ اس میں مائیکروسافٹ کا کوئی قصور نہیں۔

اس لیے مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایکس پی کے ایسے جنونی گاہکوں کے لیے فیس کے بدلے سپورٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مائیکروسافٹ 200 ڈالر سالانہ فی کمپیوٹر کے عوض اپنی خدمات فراہم کر رہا تھا ، اس کے ساتھ ایک اور آفر یہ بھی تھی کہ بڑی کمپنیوں سے 1250 کمپیوٹروں کےڈھائی لاکھ ڈالر لے کر باقی تمام کمپیوٹر کو مفت سپورٹ فراہم کی جاتی۔

اس سال مائیکروسافٹ نے یہ فیس ڈبل کر دی ہے۔ اب مائیکروسافٹ فی کمپیوٹر 400 ڈالر فیس لے گا جبکہ 5لاکھ ڈالر کے بعد اضافی کمپیوٹروں کی مفت “خدمت” کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-22

More Technology Articles