Microsoft power move: open sourcing Edge’s Javascript engine

Microsoft Power Move: Open Sourcing Edge’s Javascript Engine

مائیکروسافٹ ، ایج کا جاوا سکرپٹ انجن اوپن سورس کر رہا ہے

پچھلے کچھ سالوں کے دوران مائیکروسافٹ کا رویہ اوپن سورس کمیونٹی کے حوالے سے خاصا بدل چکا ہے۔اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مائیکروسافٹ اپنا کوڈ ایڈیٹر، وژیول سٹوڈیو کوڈ بلڈنگ ٹول، ویڈیو سٹینڈرڈ اور بہت کچھ اوپن سورس کر چکا ہے۔
اب مائیکروسافٹ ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے، ایج براؤزر میں موجود جاوا سکرپٹ انجن چکراکور (ChakraCore) کو بھی اوپن سورس کر رہا ہے۔


چکرا وہ انجن ہے جو جاوا سکرپٹ کو ایگزی کیوٹ کرتا ہے اور اسے 2008 میں شروع سے دوبارہ بنایا گیا تھا۔اس کی سب سے زیادہ مطابقت ای سی ایم اے سکرپٹ 6 سٹینڈرڈ سے ہے جو گوگل کے وی 8 میں بھی موجود ہے۔
چکرا کو ایک مہینے تک گٹ ہب پر لانچ کر دیا جائے گا۔ چکرا ایج براؤزر کی بنیاد ہے ، یہ ونڈوز 10 کے علاوہ ایکس باکس، ونڈوز فون اور ٹیبلٹ پر یونیورسل ایپلی کیشن کی سپورٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


اوپن سورس ہونے کے بعد ڈویلپر اسے اپنی مصنوعات میں شامل کر سکیں گے۔ چکرا کور کو اوپن سورس کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ اوپن سورس کرنے کی وجہ سے ایج اور یونیورسل ایپلی کیشن کی سیکورٹی متاثر نہ ہو۔
چکراکور جنوری میں گٹ ہب پر ڈاؤن لوڈ اور اپنی ایپس میں انٹی گریٹ کرنے کے لیے دستیاب ہوگی۔
مائیکروسافٹ جیسی کمپنی کی طرف سے، جو اپنے سورس کوڈ کو سات پردوں میں چھپا کر رکھتی تھی، چکرا کور کو اوپن سورس کرنا کافی حیرت انگیز اور متاثر کن عمل ہے۔

Microsoft power move: open sourcing Edge’s Javascript engine
تاریخ اشاعت: 2015-12-06

More Technology Articles