Microsoft removes Hey Cortana feature from Android app

Microsoft Removes Hey Cortana Feature From Android App

مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپلی کیشن سے Hey Cortana کا فیچر ختم کردیا

دو ہفتوں پہلے ہی مائیکروسافٹ نے آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے Cortana ریلیز کر کے ایپل سری اور گوگل ناؤ کا متبادل پیش کیا تھا۔اب اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں امریکی مارکیٹ سے ایپلی کیشن کا سب سے اہم فیچر Hey Cortana ختم کردیا۔
اس فیچر کے ختم ہونے سے پہلے صارفین Hey Cortana بول کر ایپلی کیشن کو لانچ کر سکتے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایپل کے قوانین کے مطابق تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن کو بول کر لانچ نہیں کیا جاسکتا۔


Hey Cortana کا فیچر آواز کی شناخت کے معاملے میں گوگل سے مطابقت نہیں رکھتا۔ کئی دفعہ تو اس کے ہوتے موبائل ناقابل استعمال ہوجاتا اور فون کال جیسے عام کام بھی سرانجام نہیں دئیے جا سکتے تھے۔اس سے گوگل کے اپنے فیچر بھی متاثر ہو رہے تھے۔کمپنی کے پاس اس کا آسان سا حل یہی تھا کہ اسے امریکی مارکیٹ سے ہٹا لے۔ غیر امریکی صارفین ابھی بھی Hey Cortanaکو استعمال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-22

More Technology Articles