Microsoft says no Edge browser add ons until 2016

Microsoft Says No Edge Browser Add Ons Until 2016

مائیکروسافٹ ایج ایکسٹینشن

مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ ونڈوز 10 کے براؤزر مائیکروسافٹ ایج کے لیے نئی ایکسٹینشن 2016 میں متعارف کرائے گا۔
مائیکروسافٹ نے مائیکروسافٹ ایج کو مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ متعارف کرایا ہے۔مائیکروسافٹ ایج میں ابھی بھی کافی کام کے فیچرز ہیں۔ ان میں ایک اہم فیچر ویب نوٹ کا بھی ہے۔ ویب نوٹ سے ویب پیج پر ہی نوٹ لیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹس کو ون نوٹس میں محفوظ کرنے کے علاوہ ای میل یا شوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔
مائیکروسافٹ ایج پر مشہور ایڈ ونز کی کمی ہے۔ مائیکروسافٹ کافی سست روی سے مشہور ایڈونز شامل کر رہا ہے۔ مائیکروسافٹ نے کبھی بھی ایڈونز کی شمولیت کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ اب بھی ایڈونز کو 2016 میں متعارف کرانے کا کہا ہے۔مائیکروسافٹ ایج میں ایڈونز کی کمی کے باعث دوسرے براؤزر خاص کر کروم اور موزیلا ، براوزر مارکیٹ پر چھاتے جا رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-25

More Technology Articles