Microsoft Surface Pro 5 may come till march 2017

Microsoft Surface Pro 5 May Come Till March 2017

مائیکروسافٹ سرفس پرو5 نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں سامنے آ سکتا ہے

مائیکرسافٹ کے ونڈوز بیسڈ سرفس پرو کنورٹیبل ٹیبلٹس کو مارکیٹ میں ایک خصوصی مقام حاصل ہے۔ سرفس پرو کا ہر نیا ماڈل پہلے سے بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین سرفس پرو4کو اکتوبر 2015 میں لانچ کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

ایک نئی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ سرفس پرو کا نیا ورژن یعنی سرفس پرو5 نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کرے گا۔اگر یہ درست ہوا تو ہم مارچ کے اختتام تک سرفس پرو 5 دیکھ سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق سرفس پرو 5 کا اہم فیچر الٹرا ایچ ڈی سکرین(ممکنہ طور پر 3840 x 2160 پکسل ریزولوشن) اور میگنٹ چارجنگ سٹائلس ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-30

More Technology Articles